ایران دہشتگردی کا سب سے بڑا ’سپانسر‘

ساقی۔

محفلین
ایران دہشتگردی کا سب سے بڑا ’سپانسر‘



امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں الزام لگایا کیا ہے کہ ایران گزشتہ برس کی طرح اب بھی دہشتگردی کی ریاستی سرپرستی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرق وسطی اور افغانستان میں سرگرم دہشتگروں کو ایران کی طرف سے مالی امداد اور تربیت کی وجہ سے پورے علاقے کا امن خطرے میں ہے۔

( اور خود امریکہ کی وجہ سے ساری دنیا کا امن تباہ ہو چکا ہے)

محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور یورپ کو آج بھی سب سے زیادہ خطرہ القاعدہ سے ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گو دنیا میں دہشتگردی کے حملوں میں کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان میں دہشگردانہ حملوں کی تعداد انتہائی بڑھ گئی ہے۔

(اگر القائدہ دشت گرد ہے تو صرف امریکہ اور یورپ کو کیوں خطرہ ہے ؟ کیا باقی دنیا میں انسان نہیں بستے ؟)


رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ لبنان، عراق، افغانستان اور فلسطینی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کی منصوبہ بندی اور مالی مدد کے ذریعے ایران خلیج میں معاشی استحکام، فروغ امن اور جمہوریت کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔



اس رپورٹ میں ایران کے پاسداران انقلاب کے خصوصی دستے القدس فورس کا خصوصیت سے تذکرہ کرتے ہوئے اسے وہ واسطہ قرار دیا گیا ہے جس کے ذریعے ایران بیرون ملک بقول امریکی دفتر خارجہ، دہشت گرد سرگرمیوں کی اعانت کرتا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر بھی برابر کی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ اس خطے میں دہشت گرد حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ عراق سمیت باقی دنیا میں ایسے واقعات میں کمی آئی ہے۔

(عراق میں کمی اس وجہ سے ہے کہ وہاں کافی اتحادی مارے جا چکے ہیں جب دشت گرد ہی نہ رہیں گے تو ظاہر ہے دشت گردی بھی نہ رہے گی)


امریکہ کو فکر ہے کہ پاکستانی حکومت شدت پسندوں کے آگے ڈھیر ہو سکتی ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن نے کہا تھا کہ طالبان جنگجو جوہری طاقت رکھنے والے پاکستان کے وجود کے لیے خطرہ ہیں۔

( اگر جوہری قوت آپ کے پاس "امانت " رکھوا دی جائے تو ؟.ِ:tongue:ِِِِِِِِ(اصلی رولا تو یہی ہے نا آپ کو انکل سام ؟)
 
امریکی اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اور ایرانی اپنا ۔ ویسے آپ کا یہ انداز بہت اچھا لگا ۔ اقتباسات سے زیادہ تو تعلیقات پڑھ کر اچھا لگا ۔ خوش رہو ۔
 

arifkarim

معطل
ساقی بھائی ان خبروں پر اتنا مشتعل ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ سب سیاسی حکمت عملیاں پاکستان و ایران پر امریکی حملوں کی راہیں ہموار کرنا ہے!
 

ساقی۔

محفلین
امریکی اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اور ایرانی اپنا ۔ ویسے آپ کا یہ انداز بہت اچھا لگا ۔ اقتباسات سے زیادہ تو تعلیقات پڑھ کر اچھا لگا ۔ خوش رہو ۔

صاحب آپ بھی عجیب ہیں آپ کی سوچ سے ملتی جلتی بات کروں تو اندز اچھا لگتا ہے اور اختلاف کروں تو ظالمان کا خواری کے خطاب ملتے ہیں . اب آپ کی سوچ کے مطابق تو میں ہر نتیجہ نہیں نکال سکتا نا ! آپ کے سوچنے کا انداز اور ہے میرے تجربات مجھے کچھ اور سوچنے پر مجبور کرتے ہیں.
ویسے آپکا شکریہ کہ آپ کو کچھ تو ہمارا لکھا بھی پسند آیا.:)
 

ساقی۔

محفلین
ساقی بھائی ان خبروں پر اتنا مشتعل ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ سب سیاسی حکمت عملیاں پاکستان و ایران پر امریکی حملوں کی راہیں ہموار کرنا ہے!

یعنی!بقول آپ کے کوئی ہم پر حملہ آور ہو رہا ہو تو ہمیں اس سے تعاون کرنا چاہیئے. :devil:
 
ہمارے میڈیا کی طرف سے کبھی بھی بین الاقوامی سطح پر یہ سوال آخر کیوں نہیں اٹھایا جاتا کے گزشتہ 8 سالوں میں افغانستان پر بمباری اور مکمل قبضہ کے باوجود اسامہ گرفتار نہیں ہوا اور نہ ہی گزشتہ 6 سالوں سے عراق پر تشدد کے باوجود chemical weapon تو کیا سوئی تک نہیں ملے تو اب ایران پر حملہ کرنے سے کیا ملے گا؟ میں جانتا ہوں کہ یہ سب ڈرامہ ہے۔۔ مگر 2003 میں برطانیہ کے ایک چینل نے Tony Blair کو اپنے پروگرام میں بلایا تھا جس میں لوگ face 2 face کوئی بھی سوال پوچھ سکتے تھے۔۔ اسی پروگرام میں ایک انگریز عورت نے وزیراعظم سے عراق سی متعلق ایک سوال پوچھا تھا جس پر Tony Blair چپ ہو گئے تھے۔۔ کافی دلچسپ ہوگا براک اوباما کا ردعمل یس طرح ک سوال پر
 
Top