ایرانی سفارت کار کو فرانس میں ایران مخالف احتجاج میں بم لگانے پر ٢٠ سال قید کی سزا

ابن آدم

محفلین
ایرانی سفارت کار کو فرانس میں ایران مخالف احتجاج میں بم لگانے پر ٢٠ سال قید کی سزا. اسد الله اسدی کو جون ٢٠١٨ میں پیرس کے قریب ایران مخالف ریلی میں دہشت گردی کی کوشش کرنے پر یہ سزا سنائی گئی.

اسد الله اسدی ویانا، آسٹریا میں سفارتکار تھا جس کو جرمنی میں گرفتار کیا گیا. اس سے تفتیش میں معلوم ہوا کہ وہ ایرانی انٹیلی جنس کی ہدایت پر کام کر رہا تھا اور تہران سے ہدایات وصول کرتا تھا.

اسد الله اسدی نے عدالت کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس کے خلاف فیصلہ آیا تو نامعلوم گروپ کی طرف سے عدالت کے خلاف ردعمل آ سکتا ہے. اس دھمکی کے بعد عدالت کی حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے.

٣ دیگر ملزموں کو بھی ١٥، ١٧ اور ١٨ سال کی سزا سنائی گئی.

In first for Europe, Iran envoy sentenced to 20-year prison term over bomb plot
 
Top