ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ابھا ایئرپورٹ، سعودی عرب پر ڈرون حملہ. ایک مسافر طیارے کو نقصان

ابن آدم

محفلین
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایئر پورٹ پر موجود ایک مسافر طیارے میں آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے اور عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش جنگی جرم ہے۔

بریگیڈیئر ترکی المالکی کے مطابق ’ہم حوثیوں کے خطرات سے عام شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔‘
اس سے پہلے بدھ کو اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ سعودی افواج نے حوثی ملیشیا کے دو ڈرونز مار گرائے ہیں

حوثی حملے کے بعد ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لگی آگ پر قابو پا لیا: اتحادی افواج

Ali Baba
 
Top