ہر انسان کی کئی شناختیں ہیں۔ وہ کئی گروہوں کا رکن ہے۔ ایک سروے میں مختلف ممالک کے لوگوں سے پوچھا گیا کہ وہ کس شناخت کو سب سے اہم گردانتے ہیں۔ جوابات میں یہ آپشن شامل تھیں:
زیادہ تر ممالک میں اہم ترین شناخت ملکی شہریت ہے۔ تین ملکوں میں ایسا نہیں ہے۔
سپین کے 54 فیصد لوگ خود کو پہلے دنیا کے شہری سمجھتے ہیں۔ اس نتیجے پر کچھ حیرت ہوئی۔
انڈونیشیا کے 56 فیصد لوگوں کے نزدیک مقامی کمیونٹی سب سے اہم ہے۔ تیرہ ہزار سے زائد جزیروں پر مشتمل ملک جہاں 700 سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں وہاں مقامی کمیونٹی کی اہمیت واضح ہے۔
پاکستان کے 43 فیصد لوگوں کے مطابق مذہب ان کی شناخت کا اہم ترین حصہ ہے۔ 27 فیصد ملکی شہریت کو اہم ترین قرار دیتے ہیں۔ 19 ممالک میں کسی اور ملک میں مذہب کو 17 فیصد سے زیادہ لوگ اہم ترین شناخت نہیں سمجھتے (مگر اس سروے میں پاکستان اور انڈونیشیا ہی مسلمان اکثریت کے ملک ہیں)
- ملکی شہریت
- گلوبل شہریت
- مقامی کمیونٹی
- مذہب
- نسل یا کلچر