اہل حق پرست ایم کیو ایم کی 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر تہنیتی گلدستے قبول فرمائیں

کاشفی

محفلین
اہل حق پرست ایم کیو ایم کی 26ویں یوم تاسیس
GAAltafHussain-1.jpg


اہل وطن اور اہل حق پرست کو اہلِ کراچی کی طرف سے یوم تاسیس کے موقع پر تہنیتی گلدستے پیش کیئے جاتے ہیں قبول فرمائیں۔
 

کاشفی

محفلین
الطاف حسین کل ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے موقع پراہم خطاب کریں گے

الطاف حسین کل ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے موقع پراہم خطاب کریں گے
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کل ایم کیوایم کے 26ویں یوم تاسیس کے موقع پراہم اورتاریخی خطاب کریں گے۔اپنے اس خطاب میں وہ اہم انکشافات کریں گے۔ایم کیوایم کا 26واں یوم تاسیس جمعرات کو پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں منایاجائے گا ۔ اس موقع پرپاکستان میں30شہروں میں اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جن میں کراچی سمیت صوبہ سندھ کے 20، پنجاب کے چار،بلوچستان کے ایک، گلگت بلتستان کے دواورآزادکشمیرکے دوشہروں میں کارکنوں کے اجتماعات ہوں گے۔مرکزی اجتماع کراچی میں شام 6بجے عزیزآبادکے لال قلعہ گراؤنڈ میں ہوگا۔الطاف حسین سندھ،پنجاب،بلوچستان،آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے 30 شہروں میں منعقدہونے والے ان اجتماعات سے بیک وقت خطاب کریں گے۔ایم کیوایم کے یوم تاسیس پر الطاف حسین کی جانب سے جیلوں میں اسیرکارکنوں اور اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو پھل اورپھول پیش کئے جائیں گے ، پرندے آزادکیے جائینگے اورشہداء کی قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی جائے گی۔اس موقع پر تنظیمی ترانوں پرمشتمل مختلف سی ڈیز کا اجراء بھی کیاجائے گا۔ایم کیوایم کی جانب سے یوم تاسیس منانے کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں اور الطاف حسین کے اہم خطاب کے حوالے سے تحریک کے ذمہ داران وکارکنان میں زبردست جوش وخروش پایاجاتاہے ۔یوم تاسیس کے سلسلے میں شہرمیں ایم کیوایم کے پرچم لگائے جارہے ہیں جبکہ لال قلعہ گراوٴنڈکے اطراف کی شاہراہوں اورراستوں کو برقی قمقموں ، قائدتحریک الطاف حسین تصاویراورتہنیتی بینرز سے سجایاگیاہے۔
ماخذ: جنگ
 

کاشفی

محفلین
ایم کیو ایم کا 26واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

ایم کیو ایم کا 26واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا
کراچی۔۔۔ متحدہ قومی موومنٹ کا 26 واں یوم تاسیس جمعرات 18مارچ کو ملک بھر میں منایا جائے گا ، یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک بھر میں 30 سے زائد مقامات پر اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جس سے ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین بیک وقت خطاب کریں گے ۔ یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع شام 6 بجے عزیز آباد کے لال قلعہ گراؤنڈ میں ہوگا جبکہ اندرون سندھ 19 زونل دفاتر ، صوبہ پنجاب، سرحد، بلوچستان، کوئٹہ، گلگت بلتستان، اسکردو، آزاد جموں و کشمیر کے صوبائی و ضلعی دفاتر میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے 26 ویں یوم تاسیس پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں جس کے مطابق رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست منتخب عوامی نمائندے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے اسپتالوں میں مریضوں میں پھل اور پھول تقسیم کریں گے ۔ صوبائی تنظیمی کمیٹی اور اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کی جانب سے بڑی تعداد میں پرندے بھی آزاد کئے جائیں گے، شہر بھر میں ایم کیوا یم کے پرچم لگائے جارہے ہیں
ماخذ: جنگ
 
دنیا کا سب سے مشہور سیاسی ترانہ "مظلوموں کا ساتھی"


یہ ترانہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی نے لکھا ہے
 

کاشفی

محفلین
حق پرست

realpracpicah030808-20.jpg

آج کے دن قائد ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں

ڈرنے والے نہیں جانثار ہم تیرے ہیں
دے دیں‌گے جان اپنی یہ عہد ہے تجھ سے ہمارا
گر کبھی آئے گا وقتِ انقلاب تو پھر
بن جائےگا ٹیپو سلطان ہر ساتھی ہمارا

HAPPY 26Th Anniversary Of MQM
( 18March 1984)-(18 March 2010)
Congratulation To All Workers And Supporters Of This Movement

جئے الطاف حسین بھائی ۔۔ جئے متحدہ ۔۔۔ جئے پاکستان
 
Top