اہلِ ذوق کی نذر۔۔۔

الف عین

لائبریرین
شاید اصلاح کا ارادہ ہے نوید ناظم کا۔
یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ دو اشعار ہیں یا ایک مطلع کو توڑ کر لکھا ہے۔ لگتا تو ایک ہی مطلع ہے۔ بس یہ غلطی ہے کہ ’کیجیے‘ کی وجہ سے بحر سے خارج ہو جاتا ہے۔ ’کیجے‘ کرنے سے درست۔
 
نوید ناظم

محفلین

جی بالکل درست فرمایا آپ نے۔۔۔۔ آپ کی رہنمائی کا بہت شکریہ ۔ امید ہے آپ یوں ہی شفقت فرماتے رہا کریں گے۔
 
نوید ناظم

محفلین
خوش آمدید نوید، زہرا نے اصلاح سخن کا جو لنک دیا ہے، اس پر کلک کر کے بائیں طرف اوپر یہ اشارہ ملے گا ’نئی لڑی شروع کریں‘ بس اس کو کلک کر کے نئی لڑی شروع کر سکتے ہیں۔
سر رہنمائی درکار ہے کہ '' کیجئے'' میں '' ے'' کو گرایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟
 
شکیب

محفلین
نوید ناظم
کیجئے میں ے گراناہو تو کیجے۔ اور کیجے کی بھی ی گرائی جا سکتی ہے۔ مثلا
کیجے گا کب تک جناب!
فاعلتن فاعلن
یہاں کیجے کی ے گرا کر فاع پر باندھا گیا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ یہ صوتی اعتبار سے بھلا معلومہوتا ہے یا نہیں۔ :)
 
آخری تدوین:

سبحان اللہ ۔۔۔۔۔ آپ نے شفقت فرمائی' ممنون ہوں۔ بہت شکریہ !
 
علی امان

محفلین
میرے خیال میں نوید ناظم نے کیجے ہی باندھا ہے، غلطی سے کیجئے لکھ دیا۔ یہ اس لئے کہ اس حد تک موزوں کرنے والے کو یہ بات معلوم ہی ہوتی ہے۔
بحر حال اچھا لکھا ہے ماشاء اللہ۔
 
Top