اگر چاہو تو آپس میں گزارا ہو بھی سکتا ہے---برائے اصلاح

الف عین
شاہد شاہنواز
@سیّد عاطف علی
خلیل الرحمن
------------
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
----------
اگر چاہو تو آپس میں گزارا ہو بھی سکتا ہے
مرا انداز چاہت کا پیارا ہو بھی سکتا ہے
-----------
نہیں مجھ سے محبّت پھر کروں تم سے محبّت کیوں
تمہارا ساتھ ایسے ہی گوارا ہو بھی سکتا ہے
---------یا
جہاں تک ساتھ رہنا ہے ،گوارا ہو بھی سکتا ہے
--------------
چلو کہہ دو تجھے مجھ سے محبّت ہو نہیں سکتی
تری جب سوچ ایسی ہے، کنارا ہو بھی سکتا ہے
-------------
مجھے اکثر یہ کہتے ہو ، محبّت ہے تجھے مجھ سے
یقیں کرنا تو مشکل ہے ، یہ لارا ہو بھی سکتا ہے
------------
یہاں کچھ بھی نہیں مشکل ،کریں کوشش اگر مل کر
مکاں جو ہم نے دیکھا ہے، ہمارا ہو بھی سکتا ہے
------------
سمجھ لینا نہ میٹھا ہے ، کبھی پینے سے پہلے ہی
کئی قِسموں کے پانی ہیں ، یہ کھارا ہو بھی سکتا ہے
--------------
تمہیں ارشد ملے گا تب، اگر قسمت میں لکھا ہے (ذو معنی )
کرو کوشش جو پانے کی ، تمہارا ہو بھی سکتا ہے
---------------
 
الف عین

لائبریرین
اس پر خود ہی نظر ثانی کریں اور دیکھیں کہ جو بات کہنا چاہتے ہیں وہ درست ادا ہوتی بھی ہے؟ مطلع میں ہی 'آپس میں گزارا ہونا' سے کیا مراد ہے، میں سمجھ نہیں سکا۔ پیار، پیارا، پیاز، کیا سوالیہ، سب میں ی خاموش ہوتی ہے۔ درست تقطیع محض پارا ہو گی، فعلن۔ فعولن نہیں
 
الف عین
محمّد خلیل الرحمن
(مطلع دوبارا )
ہمیں آپس میں دونوں کا سہارا ہو بھی سکتا ہے
محبّت کا یہی انداز پیارا ہو بھی سکتا ہے
(پہلے مطلع میں گزارا سے مراد،جس طرح میاں بیوی آپس میں گزارا کرتے ہیں۔ ) یا
کریں گر پیار آپس میں گزارا ہو بھی سکتا ہے
اسی الفت کا دونوں کو سہارا ہو بھی سکتا ہے
 
آخری تدوین:
الف عین
محمّد خلل الرحمن
شاہد شاہنواز
----------------
اگر چاہو ہمارا دل تمہارا ہو بھی سکتا ہے
تمہارا دل بھی ایسے ہی ہمارا ہو بھی سکتا ہے
-----------
نہیں مجھ سے محبّت پھر کروں تم سے محبّت کیوں
تمہارا ساتھ ایسے ہی گوارا ہو بھی سکتا ہے
---------یا
جہاں تک ساتھ رہنا ہے ،گوارا ہو بھی سکتا ہے
--------------
چلو کہہ دو تجھے مجھ سے محبّت ہو نہیں سکتی
تری جب سوچ ایسی ہے، کنارا ہو بھی سکتا ہے
-------------
مجھے اکثر یہ کہتے ہو ، محبّت ہے تجھے مجھ سے
یقیں کرنا تو مشکل ہے ، یہ لارا ہو بھی سکتا ہے
------------
یہاں کچھ بھی نہیں مشکل ،کریں کوشش اگر مل کر
مکاں جو ہم نے دیکھا ہے، ہمارا ہو بھی سکتا ہے
------------
سمجھ لینا نہ میٹھا ہے ، کبھی پینے سے پہلے ہی
کئی قِسموں کے پانی ہیں ، یہ کھارا ہو بھی سکتا ہے
--------------
تمہیں ارشد ملے گا تب، اگر قسمت میں لکھا ہے (ذو معنی )
کرو کوشش جو پانے کی ، تمہارا ہو بھی سکتا ہے
 
الف عین

لائبریرین
میاں بیوی آپس میں گزارا نہیں کرتے، ہاں جب تعلقات خراب ہوتے ہیں اور وہ ساتھ رہنے کے لیے مجبور ہوتے ہوں تو کہہ سکتے ہیں کہ گزارا کرنا پڑتا ہے۔ گزارا ہونا یا گزارا کرنا اس طرح استعمال ہوتا ہے کہ جیسے' کم آمدنی میں گزارا کرنا پڑ رہا ہے '
الف عین
محمّد خلیل الرحمن
(مطلع دوبارا )
ہمیں آپس میں دونوں کا سہارا ہو بھی سکتا ہے
محبّت کا یہی انداز پیارا ہو بھی سکتا ہے
(پہلے مطلع میں گزارا سے مراد،جس طرح میاں بیوی آپس میں گزارا کرتے ہیں۔ ) یا
کریں گر پیار آپس میں گزارا ہو بھی سکتا ہے
اسی الفت کا دونوں کو سہارا ہو بھی سکتا ہے
 
الف عین

لائبریرین
اگر چاہو ہمارا دل تمہارا ہو بھی سکتا ہے
تمہارا دل بھی ایسے ہی ہمارا ہو بھی سکتا ہے
----------- ٹھیک، مگر بات تو کچھ بھی نہیں ہوئی

نہیں مجھ سے محبّت پھر کروں تم سے محبّت کیوں
تمہارا ساتھ ایسے ہی گوارا ہو بھی سکتا ہے
---------یا
جہاں تک ساتھ رہنا ہے ،گوارا ہو بھی سکتا ہے
-------------- شعر سمجھ نہیں سکا

چلو کہہ دو تجھے مجھ سے محبّت ہو نہیں سکتی
تری جب سوچ ایسی ہے، کنارا ہو بھی سکتا ہے
------------- شتر گربہ، کیوں؟ خود غور کریں
کنارا کس سے؟

مجھے اکثر یہ کہتے ہو ، محبّت ہے تجھے مجھ سے
یقیں کرنا تو مشکل ہے ، یہ لارا ہو بھی سکتا ہے
------------ لارا لفظ سے میں واقف نہیں

یہاں کچھ بھی نہیں مشکل ،کریں کوشش اگر مل کر
مکاں جو ہم نے دیکھا ہے، ہمارا ہو بھی سکتا ہے
------------ٹھیک، مگر مطلب؟ کسی کے بھی مکان ہر قبضہ؟

سمجھ لینا نہ میٹھا ہے ، کبھی پینے سے پہلے ہی
کئی قِسموں کے پانی ہیں ، یہ کھارا ہو بھی سکتا ہے
-------------- پہلا ٹکڑا اس کا درست متبادل نہیں کہ ' یہ نہ سمجھ لیبا کہ یہ میٹھا ہے'
دوسرے مصرعے میں بھی جمع کا صیغہ غلط ہے، کئی قسموں کے پانی ہوتے ہیں، کہو تو ٹھیک ہے

تمہیں ارشد ملے گا تب، اگر قسمت میں لکھا ہے (ذو معنی )
کرو کوشش جو پانے کی ، تمہارا ہو بھی سکتا ہے
... کیا چیز؟ اگر اسے مبہم بھی رکھا جائے تو بھی کم از کم' وہ' کے بغیر بات کیسے مکمل ہو سکتی ہے
مختصر یہ ہے کہ مجھے پھر ثبوت دینا پڑا کہ آپ نے غور نہیں کیا کہ دوسروں کی نظر سے دیکھیں کہ وہ معنی، بلکہ کچھ بھی معنی نکلتے ہیں یا نہیں
 
Top