اگر میں شاعرہ ہوتی ۔۔ از ناعمہ عزیز

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بچو جی، بس دو ایک جگہ یہ کلام پٹری سے اترا ہوا لگتا ہے ورنہ تو بحر میں ہی ہے شاید۔ اگر اصلاح سخن کے زمرے میں ارسال کرتیں تو یقیناً اساتذہ اصلاح فرماتے۔ :) :) :)

اب چیک کریں کہاں سے پٹری سے اترا لگتا ہے لالہ :) ؟؟؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اچھا کلام ماشا اللہ۔ شکر آپ شاعرہ نہیں ہیں۔ :)
کلام مکمل بحر میں ہے۔
بس یہ ایک مصرع:
وہ شوخ و چنچل سارے رنگ
اسے یوں کردیں:
وہ سارے شوخ و چنچل رنگ

ناچیز کی اصلاح نہیں صرف رائے ہے۔
کلام پر ایک بار بھر پور داد۔

میں نے پہلے ایسا ہی لکھا تھا بھیا :) کیونکہ چنچل میں مجھے خود بھی گڑ بڑ لگی تھی مگر اس کی جگہ کیا لکھوں یہ سمجھ نہیں آیا بہرحال حوصلہ افزائی کا شکریہ اب وہ تھوڑی ٹھیک ہو گئی ہے :)
 
اگر میں شاعرہ ہوتی
تو لکھتی میں سبھی قصے
گزرتے سال کی باتیں
وہ خوشیوں کے سبھی لمحے
دکھوں کی ساری سوغاتیں
اگر میں شاعرہ ہوتی
تو لکھتی میں جو گزرے دوستوں کے سنگ
وہ شوخ و شاد سارے رنگ
بچھڑنے کے وه سارے پل
میں لکھتی میرا گزرا کل
اگر میں شاعرہ ہوتی
میں ٹوٹے پھوٹے لفظوں کو
یوں دھاگے میں پرو دیتی
کہ جب بھی ان کو پڑھتی میں
تو آنکھوں کو بھگو لیتی

اگر میں شاعرہ ہوتی
تو لکھتی میں کہ بچپن سے جوانی تک
جو سارے خواب دیکھے تھے
اب ان میں کتنے پورے ہیں؟
جو آنکھوں میں بسے ہیں وہ
ابھی تک کیوں ادھورے ہیں !
میں لکھتی زندگانی کے
سبھی حصے سبھی قصے
مگر یہ تب ہی ممکن تھاکه جب
میں شاعرہ ہوتی ۔۔۔ ۔
از ناعمہ عزیز
بہت خوب لکھا
بہت سی داد آپ کی کاوش کی نظر
اللہ کرے زور قلم زیادہ
 
میں نے پہلے ایسا ہی لکھا تھا بھیا :) کیونکہ چنچل میں مجھے خود بھی گڑ بڑ لگی تھی مگر اس کی جگہ کیا لکھوں یہ سمجھ نہیں آیا بہرحال حوصلہ افزائی کا شکریہ اب وہ تھوڑی ٹھیک ہو گئی ہے :)
جی اب درستی آگئی ہے۔
 
Top