اگر ممکن ہوتو،اپنے کمپیوٹر سے "براؤز " کا بٹن شامل کیا جائے

راقم

محفلین
السلام علیکم!
مجھے اردو محفل میں آئے ہوئے بہت کم وقت ہوا ہے ۔
"براؤز" کا اختیار
کوئی پیغام یا نیا دھاگا بھیجتے ہوئے بعض اوقات سکرین شاٹس کو منسلک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کے لیے جو طریقہ اس وقت موجود ہے وہ کافی پیچیدہ اور طویل ہے جس کی وجہ سے نئے صارفین کو بہت پریشانی ہوتی ہے۔ (میں خود اس تجربے سے گزر چکا ہوں)
اگر مینیو میں ایک آئیکن "براؤز" کا شامل کی جا سکے تو بہت احسان ہو گا۔ جس کی مدد سے اپنے کمپیوٹر میں موجود کسی تصویر یا سکرین شاٹ کو براہِ راست منسلک کیا جا سکے
والسلام
 
در اصل آپ جس طریقے سے تصاویر منسلک کرنے کی بات کر رہے ہیں اس سے تصویریں اردو ویب کے سرور پر اپلوڈ ہو جائیں گی۔ اور محفل ابھی اس بات کی متحمل نہیں کہ امیج ہوسٹنگ مہیا کرا سکے۔ لہٰذا موجودہ طریقہ کار ہی مناسب ہے۔ آپ یکبارگی تمام تصویریں کسی فری امیج ہوسٹنگ سائٹ مثلاً پکاسا ویب، فوٹو بکٹ، ٹائنی پک یا اپنے ویب ڈرائیو کے پبلک فولڈر می اپلوڈ کر لیں اور وہاں سے روابط اکٹھا کر کے شریک محفل کریں۔
 
Top