اگر محمد رسول اللہ صَلَّى اللہ علیہ وآلہ وسلم اک دن تم سے ملنے آجائیں

ماہی احمد

لائبریرین
(جنوبی افریقہ کے مسلمانوں کی تنظیم "ینگ مسلم ایسوسی ایشن " کے ششماہی رسالے AWAKE کی انگریزی نظم سے ماخوذ)

انگریزی زبان کی یہ نظم جس نے بھی لکھی ہے اللہ تعالٰی اسے جزائے خیر دیں، نہایت فکر انگیز اور ایمان سے بھر پور کلام ہے،
یہ اسکا اردو ترجمہ ہے۔

اگر محمد رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم اک دن تم سے ملنے آ جائیں
بالکل اچانک تشریف لائیں
میں حیران ہوں کہ تم کیا کرو گے_کیا کرو گے؟
ہاں میں جانتا ہوںتم اپنا سب سے بہترین کمرہاپنے محترم مہمان کو پیش کرو گے.

سب سے عمدہ سب سے اعلی __ طعام(کھانا) کا اہتمام کرو گے۔اپنی ہر بات سے انہیں احساس دلاو گے
کہ ان کی آمد سے تم بہت خوش بہت دلشاد ہو۔ _ان کی آمد تمھارے لئے اعزاز ہے
اک ناقابل مسرت بیان __اور مسلمان کا اک حسین خواب ہے۔

لیکن! جب تم انہیں آتا دیکھو گے__کیا ان سے دوڑ کے دروازے پہ مل پاؤ گے؟
ان کے استقبال میں اپنے بازو وا کر سکو گے؟
یا ان کی اندر آمد سے پہلے ہی تمہیں
اپنا لباس تبدیل کرنے دوڑجانا پڑے گا؟
ان کی نظروں سے چھپا کے تمام رسائل ہٹا کے
قرآن پاک سجانا پڑے گا__پھر کیا تم اپنےٹی وی پر وہی لباس _وہی مناظر دیکھ سکو گے؟
یا ان کی نظر پڑنے سے پہلے ہی
دوڑ کر اپنا ٹی وی بند کرو گے؟
کیا اس خواہش پرکہ ان کی سماعت سے
تمہارا ریڈیو، تمہارا ٹی وی، تمہاری سی ڈیز، تمہاری ڈی وی ڈیز دور رہیں؟
ان سب کو کہیں چھپا دو گے؟
اور پچھتاو گے کہ کاش _تم نے اس وقت اس اونچی آواز میںکبھی بات ہی نہ کی ہوتی
کیا نغمہ و موسیقی کے آلات چھپا کر
ان پر احادیث کی کتابیں ڈھانپ دو گے؟
اور پھر کیا تم انہیں اپنے گھر کے ہر گوشے میں ہر جگہ ہر حصے میں بلا جھجھک لے جاؤ گے؟
یا پھر انہیں اپنا گھر دکھانے سے پہلے ہی
یہ سب چھپانے دوڑ جاو گے؟

میں حیران ہوں__اگر
محمدصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم ایک یا دو دن تمہارے ساتھ رہنا چاہیں۔۔
تمہاری ذات تمہارے خاندان کو یہ اکرام دینا چاہیں
کیا تم اپنے معمول کے مطابق کام کر پاؤ گے
وہی الفاظ جو کہتے ہو کہہ پاو گے؟
کیا تمہاری زندگی کے روز و شب بر قرار رہ سکیں گے؟
کیا تمہارے گھر کی روزمرہ کی گفتگو__ویسے ہی جاری رہ سکے گی؟ یا تمہارے لیے ان کے ساتھ
کھانا کھاتے ہوئے کھانے کی دعائیں پڑھنا بھی مشکل ہو جائیں گی؟ __
تمہیں نمازیں ٹال کر سو جانا یاد رہے گا؟
کیا تمہیں خوشی کے ساتھ رب کے دربار میں بار بار جھکنا یاد رہے گا؟
جو گیت اور نغمے اکثر گنگناتے ہو؟ ان کے سامنےوہی گنگنا پاؤ گے؟
وہی کتابیں وہی رسالے جو پڑھتے ہو پڑھ پاؤ گے؟
انہیں بتا سکو گے کہ تمہاری سوچ
اور تمہارے خیالات اور تمہاری نگاہیں۔کہاں کہاں کس کس کو کہاں کہاں ٹٹولتی ہیں؟
انہیں بتا پاؤ گے؟ کہ جو سب کچھ __تمہاری روح تمہارے وجود میں سمایا ہوا ہے؟ کیاہر اس جگہ جہاں تم جاتے ہو
محمدصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کو اپنے ہمراہ لے جا سکو گے؟
اپنے ہر ساتھی ہر ملنے والے سے انہیں ملوا پاؤ گے؟
یا چاہو گے کہ ان کے قیام تک یہ سب تم سے دور ہی رہیں؟
اور اگر وہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم ساری عمر تمہارے ساتھ رہنا چاہیں__تو کیا تم تمام عمر کے لئے
انہیں( صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم )اپنا مہمان بنا پاو گے؟

ِیا پھر ایک آزادی اور اطمینان کا سانس لو گے؟ جب آخرکار وہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم اک دن آئے
تمہارے گھر سے وہ واپس لوٹ جائیں کیا یہ تصور یہ خیال خو شگوار نہیں ہو گا؟
اگر میں جاننا چاہوں کہ تم اس وقت کیا کرو گے؟
جب محمدصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کچھ دن کچھ وقت تمہارے ساتھ گزارنے کے لئے_اپنی امت کے احوال کی آگہی کے لئے اپنی امت کی خیر خواہی کے لئے_تمہارے گھر مہمان رہیں!

*اگر سیدنا محمد رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم اک دن تم سے ملنے آ جائیں
 

ماہی احمد

لائبریرین
یہ نظم مجھے ایک فارورڈ میسج میں ملی۔ میں کوشش کے باوجود اصل نظم تک نہیں پہنچ پائی! لیکن مجھے یہی انداز یوں ہی اچھا لگا تو شریک محفل کر دیا :)
 

سیما علی

لائبریرین
یہ نظم مجھے ایک فارورڈ میسج میں ملی۔ میں کوشش کے باوجود اصل نظم تک نہیں پہنچ پائی! لیکن مجھے یہی انداز یوں ہی اچھا لگا تو شریک محفل کر دیا :)
بٹیا مجھے بھی کسی نے بھیجی تھی آئی فون تو مر جاتا ہے زیادہ چیزیں آجائیں تو بس تو کہیں اور سیو نہیں ہوئی بہت خوب صورت ہے انداز دل سے نکلی ہوئی بات ہے بس ۔۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
یہ نظم میں نے بھی وٹزایپ پہ پڑھی تھی اور مجھے بھی بے حد پسند آئی تھی اور جب خود پہ رکھ کے سوچا تو اس سے زیادہ شرمندگی بھی ہوئی۔
اللہ ہمیں اپنی زندگیاں اسوہ حسنہ کے مطابق گذارنے کی توفیق اور آسانی عطا فرمائے. آمین!
 

سیما علی

لائبریرین
یہ نظم میں نے بھی وٹزایپ پہ پڑھی تھی اور مجھے بھی بے حد پسند آئی تھی اور جب خود پہ رکھ کے سوچا تو اس سے زیادہ شرمندگی بھی ہوئی۔
اللہ ہمیں اپنی زندگیاں اسوہ حسنہ کے مطابق گذارنے کی توفیق اور آسانی عطا فرمائے. آمین!
آمین الہی آمین
 
Top