اگر تم مل جاؤ

قیصرانی

لائبریرین
یہ گانا میں‌ اپنی اور ہم سب کی واحد اور اکلوتی باجو بوچھی سسٹر کو Dedicate کروں گا

[YOUTUBE]http://www.youtube.com/watch?v=rt7v45GYGD4[/YOUTUBE]​

قیصرانی
 
اظہرالحق

محفلین
بہت خوب قیصرانی ، ہمارے یہاں بہت سارے دوست اسے ایک “ہندی“ فلم کا گانا سمجھتے ہیں ۔ ۔ ۔ مگر واقعی ہی جو تصور خانم نے گایا ہے اسکا عشر عشیر بھی نہیں ہے انڈین گانا ۔ ۔
 
پاکستانی

محفلین
پاکستانی کلاسیکس کا اپنا ایک انداز ہے اور واقعی لوگ پاکستانی کلاسیکس انڈین موسیقی سمجھتے ہیں۔ خاص کر ہمارے نوجوان۔
 
رضوان

محفلین
جس زمانے میں تصور خانم نے یہ نغمہ گایا ہوگا اسوقت موجودہ انڈین گلوکار و نغمہ نگار شاید پوتڑے گندے کر دیتے ہوں۔ نیپی تو اب رائج ہوئی ہے۔ :wink:
 
تیشہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
یہ گانا میں‌ اپنی اور ہم سب کی واحد اور اکلوتی باجو بوچھی سسٹر کو Dedicate کروں گا

[YOUTUBE]http://www.youtube.com/watch?v=rt7v45GYGD4[/YOUTUBE]

قیصرانی

:best: بہت اچھا ، بہت خوبصورت ، بہت شکریہ
چھوٹے بھیا ،۔ مجھے پسند آیا ۔۔
مگر میں اسکو سارے کو سن نہیں سک رہی اگر تم مل جاؤ زما ۔ ۔ ۔ ۔۔
دے گے ہم ۔ ۔
پاکے ہم چھوڑ ۔ ۔ آگے پیچھے کے ورڈز لوڈینگ میں ہی کٹ کٹو جاتے ہیں سنوں کیا ؟ :?
 
قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:

بہت شکریہ باجو۔ ابھی ایک بار اس گانے کے صفحے کو کھول کر چند منٹ انتظار کر لیں۔ یہ جو بار ہوتی ہے ناں، جہاں‌پلے والا کرسر چلتا ہے، تو وہاں ایک تھوڑے شوخ رنگ کی لائن چل رہی ہوگی۔ جب وہ مکمل ہو جائے تو پھر اس گانے کو جتنی بار چاہیں سن لیں۔ کبھی نہیں کٹے گا۔
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ رہے اس گانے کے بول

اگر تم مل جاؤ زمانہ چھوڑ دیں گے ہم
تمھیں پا کر زمانے بھر سے رشتہ توڑ دیں گے ہم

تمھیں دل میں رکھیں گے اپنی پلکوں میں چھپا لیں گے
تمھیں خوشبو سمجھ کے اپنی سانسوں میں بسا لیں گے

قیامت تک نہ ٹوٹے جو رشتہ وہ جوڑ لیں گے ہم

اگر تم مل جاؤ زمانہ چھوڑ دیں گے ہم
تمھیں پا کر زمانے بھر سے رشتہ توڑ دیں گے ہم

بدن کے سائے جان من تمھارے رنگ میں رنگ ڈالے
جدا کیا کر سکیں گے مجھ سے یہ جہاں والے

محبت کی قسم تقدیر کا رخ موڑ دیں گے ہم

اگر تم مل جاؤ زمانہ چھوڑ دیں گے ہم
تمھیں پا کر زمانے بھر سے رشتہ توڑ دیں گے ہم

نہ ہو تم جس میں شامل وہ بہاریں ہم نہیں لیں گے
تمھارے نام پہ یہ دل تو کیا ہے جان دے دیں گے

نظر جس میں تم نہ آئے وہ شیشہ توڑ دیں گےہم

Top