اگر اللہ سے پیار ہے تو آگے بھیجیں ؟

سامے

محفلین
آج مجھے موبائل پر ایک پیغام ملا ہے کہ ایک شو کمپنی نے اپنے جوتوں پر اللہ کا مبارک نام لکھا ہے اور مجھے ہدایت کی گئی تھی کہ اگر اللہ سے پیار ہے تو اس پیغام کو آگے بھیجوں تا کہ یہ پیغام اتنا پھیلے کہ کمپنی بند ہو جائے
آپ لوگوں کو اکثر موبائل پر پیغامات آتے ہوں گے کہ فلاح کمپنی نے اپنے جوتوں پر اللہ کا نام لکھا ہے فلاح فیس بک بیج پر اسلام اور پیغمبرِاسلام ﷺ کے بارے میں گستاخی کی گئی ہے اسے اتنا پھیلاو کے وہ کمپنی بند ہو جائے یا وہ فیس بک پیج بند ہو جائے ۔

آپ میں سے بہت سے لوگ ایسے پیغامات کو مذہبی فریضہ سمجھ کر آگے بھیجتے ہوں گے ، کیا کبھی کسی نے سوچا ہے کہ ایک تو ہم ان کمپنیوں اور فیس بک پیجز کو کوئی نقصان نہیں پہنجا رہے ہوتے ہیں الٹا ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بتا کر ان کی انڈورٹائزمنٹ کر رہے ہوتے ہیں ۔

بحیثیت مسلمان ہمیں یقیناٗ یہ گوارہ نہیں کہ کوئی ہمارے مذہب کی یوں تذلیل کرے لیکن ہمیں اپنے پیارے رسولﷺ کی سنت پر عمل کر کے ایسے بے دین افراد کی شر انگیزیوں کا جواب دینا چایئے نہ کہ ان لوگوں کو مشہور کرنا چایئے ۔ نبی کریم ﷺ کو کفار تکالیف دیا کرتے تھے آپ ﷺ نے کبھی بھی بدلہ نہیں لیا بلکہ انہیں معاف کیا اور ہمیشہ برائی کا جواب اچھائی سے دیا ۔تو ہمیں بھی ایسے افراد کو اپنے مذہب کی اچھائی دیکھانی چائیے تاکہ وہ اپنے عمل پر خود ہی شرمندہ ہوں

ہمارے مذہبی جوش و جنون کو آج تک کفار اپنے مطلب کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں خدارا اب جوش و جنون کو اسلام پر عمل کرنے کے لیے استعمال کریں اور ایسی شرانگیزیوں کا جواب دماغ سے دیں
 

x boy

محفلین
بہت اعلی،،،
امارات میں زیادہ تر جرم پولیس، کورٹ ، اور مجرم کے درمیان ہی رہتا ہے منظر عام پر نہیں لاتے ، یہ زبردست بات ہے حقدار کو انصاف مل جاتا ہے اور مجرم سلاخوں کے پیچھے۔ برائی کو پھیلایا جائے تو اور پھیلتا ہے۔ نہ پھیلانا ایک اچھی حکمت عملی ہے۔
 

نظام الدین

محفلین
12019796_10206099421222664_737792921391786929_n.jpg
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
میں فارورڈ میسج نہیں کرتی کسی کو۔۔ اللہ کے نام پر دھمکی آمیز میسج تو ملتے رہے ہیں اب کافی کم ہوگیا ہے۔ لیکن آج کل واٹس ایپ پر ایسے میسج آ رہے ہوتے ہیں " آج رات فلاں ٹائم سے لے کر فلاں ٹائم تک کاسمک ریز زمین پر پڑیں گی جس سے آپ کے موبائل فون خراب ہو جائیں گے اپنے موبائل فون خود سے دور رکھیں ورنہ دھماکے سے آپ کو بھی نقصان ہو سکتا " اور یہ کہ انڈیا کے ڈاکٹروں کی طرف سے پیغام آیا ہے کہ فلاں فلاں چیز نہ کھائیں ان میں فلاں نقصان دہ کمیکلز پائے جاتے ہیں۔ مثلا کرکرے میں پلاسٹک، پیپسی اور اور مینٹوس سائنائیڈ زہر بنا دیتی ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔
اور یہ میسج تو بہت ہی آتا تھا "یہ میسج واٹس ایپ کی طرف سے ہے اسے آگے دس لوگوں کو بھیجیں تاکہ پتا چلے آپ ایکٹو ہیں نہیں تو فلاں تاریخ کو آپ کا واٹس ایپ بند کر دیا جائے گا ۔۔ میں نے کبھی کسی کو نہیں بھیجا۔۔ :biggrin:
پہلے پہل تو میں انٹرنیٹ سے ایسی خبروں کے سچائی کے بارے میں پڑھ کر اپنی فرینڈز کو لنک بھیجتی تھی کہ یہ درست نہیں ہے اب میں بس ایک اسمائیلی لگا دیتی ہوں۔ :rollingonthefloor:
 
Top