اگر آپ بیرون ملک جا رہے ہیں تو اپنے موبائل سے یہ چیزیں فوری ڈیلیٹ کر دیں ورنہ ویزہ منسوخ اور آپ کو ڈ

کعنان

محفلین
اگر آپ بیرون ملک جا رہے ہیں تو اپنے موبائل سے یہ چیزیں فوری ڈیلیٹ کر دیں ورنہ ویزہ منسوخ اور آپ کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا
22 ستمبر 2016 (18:46)

دبئی
(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون میں کچھ ایسی عمومی چیزیں بھی محفوظ ہوتی ہیں جو بیرون ملک جانے کی صورت میں آپ کا ویزہ منسوخ کروا کر آپ کو ڈی پورٹ بھی کروا سکتی ہیں۔


خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران امریکہ پہنچنے پر 60 سعودی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں کیونکہ ان کے موبائل فون میں مشکوک مواد موجود تھا۔ فحش فلموں اور پرتشدد ویڈیوز کے حوالے سے تو ہر ایک آگاہ ہے مگر ایئرپورٹ سکیورٹی ایجنٹ مذہبی مواد کو بھی غلط انداز میں لیتے ہیں اور ویزہ منسوخ کر دیتے ہیں۔ لہٰذا بیرون ملک جاتے ہوئے کسی طرح کا مذہبی مواد اپنے فون میں رکھنا بھی ویزے کی منسوخی کا سبب بن سکتا ہے۔ جولائی میں 3 کویتی کاروباری افراد کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر 21 گھنٹے طویل تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ ان کے موبائل فونز میں ایسا مواد موجود تھا جس سے ان کے شدت پسند تنظیموں سے وابستہ ہونے کا شک گزرا، حالانکہ یہ محض مذہبی مواد تھا۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے ایئرپورٹس پر قوانین انتہائی سخت کر دیئے اور سکیورٹی عملے کو مسافروں کے موبائل فون کا ڈیٹا ہر حال میں چیک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سمارٹ فون کے صارفین کو اس حوالے سے بھی متنبہ رہنا چاہیے کہ اگر کوئی شخص انہیں بغیرمانگے کسی طرح کا مواد، تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ واٹس ایپ پر بھیج رہا ہے تو یہ چیز بھی ان صارفین کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ اگر یہ مواد نامناسب ہے تو اسی فوری طور پر ڈیلیٹ کر دینا چاہیے۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو اس مواد کی تمام تر ذمہ داری آپ ہی پر ڈالی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی ایسی ایپلی کیشنز مفت دستیاب ہیں جو موبائل فونز کے غیرضروری فولڈرز اور فائلز ڈیلیٹ کرتی ہیں۔ بیرون ملک جانے والے افراد کو ان ایپلی کیشنز کی مدد سے اپنے سمارٹ فونز سے غیرضروری اور نامناسب مواد کا خاتمہ کر دینا چاہیے تاکہ ایئرپورٹ پر وہ کسی مشکل سے بچ سکیں۔

ح

 
Top