اگر آج حضرت عمر ہوتے (از محمد اظہارالحق)

عاطف بٹ

محفلین
2495_49969340.jpg
 
نایاب

لائبریرین
اس حقیقت سے انکار کیوں کر ہو کہ خلفاء راشدین کے بعد " ظاہری اسلام " کو ہی ترویج دی گئی ۔ ۔۔۔۔
اک اچھا کالم ۔۔۔۔۔۔۔۔ نقار خانے میں طوطی کی فریاد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
پردیسی

محفلین
اصل میں ہم مسلمان خلفائے راشدین کی تعلیمات ، طرز فکر اور حکمرانی کو بھول کر انگریزوں کی دی گئی تعلیمات ، طرز فکر اور حکمرانی (جیسا کہ جمہوریت) کو اپنا بیٹھے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں جمہوریت ہی میں اپنی بقاء ہے ۔۔۔
جمہوریت کا گند ایسا ہمارے مسلمانوں کے ذہنوں میں سمایا ہے کہ اب فی زمانہ تمام اسلامی پارٹیاں اس جمہوریت کو دوسرے کان سے پکڑ کر اسلامی جمہوریت کا نعرہ لگا کر خود کو اور عوام کو اسلام کے نام پر کھلا دھوکہ دے رہی ہیں
 
عاطف بٹ

محفلین
اس حقیقت سے انکار کیوں کر ہو کہ خلفاء راشدین کے بعد " ظاہری اسلام " کو ہی ترویج دی گئی ۔ ۔۔۔ ۔
اک اچھا کالم ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ نقار خانے میں طوطی کی فریاد ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
جی صحیح کہا نایاب بھائی، اور ایسی فریادیں بلند ہوتی رہنی چاہئیں تاوقتیکہ پورا نقارخانہ ایسی فریادوں سے گونج اٹھے۔ :)
 
اصل میں ہم مسلمان خلفائے راشدین کی تعلیمات ، طرز فکر اور حکمرانی کو بھول کر انگریزوں کی دی گئی تعلیمات ، طرز فکر اور حکمرانی (جیسا کہ جمہوریت) کو اپنا بیٹھے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں جمہوریت ہی میں اپنی بقاء ہے ۔۔۔
جمہوریت کا گند ایسا ہمارے مسلمانوں کے ذہنوں میں سمایا ہے کہ اب فی زمانہ تمام اسلامی پارٹیاں اس جمہوریت کو دوسرے کان سے پکڑ کر اسلامی جمہوریت کا نعرہ لگا کر خود کو اور عوام کو اسلام کے نام پر کھلا دھوکہ دے رہی ہیں

برخوردار خود خلفائے راشدین میں سے اکثریت اسی اسلامی جہموریت کی وجہ سے منتخب ہوئے۔ ورنہ ایک تعداد تو اب بھی خلافت پر حضرت علی (رضی اللہ عنہ) کی خلافت مقدم مانتی ہے

اسلامی جہموریت کے مقابلے میں اپ کے پاس کیا نظام ہے؟
 
خان صاحب، آپ نے شاید غور نہیں کیا کہ نجیب بھائی نے موجودہ مغربی جمہوریت کو جو اسلامی لبادے میں پیش کیا جاتا ہے اس پر اعتراض کیا ہے ورنہ اسلام نے جو طریقہء جمہوریت دیا ہے اس پر تو انہیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور اس طریقے میں بندوں کو صرف ’گنتے‘ ہی نہیں بلکہ ’تولتے‘ بھی ہیں۔
 
پردیسی

محفلین
برخوردار خود خلفائے راشدین میں سے اکثریت اسی اسلامی جہموریت کی وجہ سے منتخب ہوئے۔ ورنہ ایک تعداد تو اب بھی خلافت پر حضرت علی (رضی اللہ عنہ) کی خلافت مقدم مانتی ہے
اسلامی جہموریت کے مقابلے میں اپ کے پاس کیا نظام ہے؟

محترم ایچ اے خان صاحب
میں ان بحثوں سے بہت دور نکل چکا ہوں۔۔۔آپ کو میری بات سے اتفاق نہیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ آپ کا اپنا ذہن اور نالج ہے، میرا اپنا
میں نے جو بات کر دی سو کردی۔۔۔ کیونکہ میری عقل و فہم اور علم یہاں تک ہے
 
محترم ایچ اے خان صاحب
میں ان بحثوں سے بہت دور نکل چکا ہوں۔۔۔ آپ کو میری بات سے اتفاق نہیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ آپ کا اپنا ذہن اور نالج ہے، میرا اپنا
میں نے جو بات کر دی سو کردی۔۔۔ کیونکہ میری عقل و فہم اور علم یہاں تک ہے

بحث کوئی نہیں کررہا
صرف تصحیح کررہا تھا۔ معلومات کا تبادلہ عمومافائدہ دیتا ہے
انسان کو اپنی معلومات بالخصوص تاریخی معلومات بڑھاتے رہنا چاہیے۔

ویسے اس موضوع پر اگر اپ بات نہ کرنا چاہیں تو اپکی مرضی
 
برخوردار خود خلفائے راشدین میں سے اکثریت اسی اسلامی جہموریت کی وجہ سے منتخب ہوئے۔ ورنہ ایک تعداد تو اب بھی خلافت پر حضرت علی (رضی اللہ عنہ) کی خلافت مقدم مانتی ہے

اسلامی جہموریت کے مقابلے میں اپ کے پاس کیا نظام ہے؟

اس راز کو اک مرد فرنگي نے کيا فاش
ہر چند کہ دانا اسے کھولا نہيں کرتے
جمہوريت اک طرز حکومت ہے کہ جس ميں
بندوں کو گنا کرتے ہيں ، تولا نہيں کرتے
 
اس راز کو اک مرد فرنگي نے کيا فاش
ہر چند کہ دانا اسے کھولا نہيں کرتے
جمہوريت اک طرز حکومت ہے کہ جس ميں
بندوں کو گنا کرتے ہيں ، تولا نہيں کرتے

بنیادی طور پر اپ سب لوگوں کا اعتراض طرز انتخاب پر ہے اسلامی جہموریت پر نہیں
طرز انتخاب اور نمائندوں کی سکروٹنی اپ متیعن کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد ایماندار نمائندہ منتخب ہوسکے ہیں۔ اس کی نتیجے میں جو پارلیمنٹ بنے وہ ائین بناسکتی ہے۔ پھر حکومت بناسکتی ہے۔ مگر اس سب پروسیس کو ہی جہموریت کہتے ہیں
 
القران: "اور اگر تو کہا مانے گا اکثر ان لوگو ں کا جو دنیا میں ہیں تو تجھے الله کی راہ سے ہٹا دیں گے وہ تو اپنے خیال پر چلتے اور قیاس آرائیاں کرتے ہیں" (6:116)
 
اللہ نے سچ کہا۔اللہ ہی سچا ہے۔

میرے خیال میں ہم سب کو اسلام پر چلنا چاہیے اور گمراہ لوگوں کی راہ پر نہیں۔

رہنما چننے کے اصول اللہ نے بتادیے۔ چننا اپ نے ہی ہے۔
یہی اسلامی جہموریت ہے
 
Top