تعارف اک طفلِ سادہ !

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید جویریہ راؤ۔ وقت تو اچھا ہی گزر رہا ہے نا یہاں؟ آتی رہیں۔ شاعری کرتی رہیں۔ پرفیکٹ بھی ہو ہی جائیں گی انشاء اللہ
 

جیا راؤ

محفلین
خوش آمدید!
آج ہمیں معلوم ہوا کہ طفل بھی مختلف اقسام کے ہوتے ہیں سادہ، رنگین، گوٹے کناری والے۔۔۔۔ الغرض نیرنگی قدرت یہاں بھی۔۔۔۔

چلئے ہماری آمد سے آپ کو اطفال کی مخلف اقسام کا تو اندازہ ہوا۔ :)
بہت شکریہ۔
 

جیا راؤ

محفلین
آ ہاں ہم کون ہیں آپ نے پوچھا؟ ہم موڈیریٹر لگے ہوئے ہیں یہاں روزانہ اجرت پر۔ یہ جو ہمارا اسم مبارک ہرے رنگ میں جلوہ افروز ہے یہ پہلے نہیں تھا ایک صبح اٹھے تو دیکھا کہ نخل امید کی طرح ہرا ہو چکا ہے۔ تب سے اب تک ہم چندر مکھی کی طرح سراپا سوال ہیں کہ:-
ہم پہ یہ کس نے ہرا رنگ ڈالا۔۔۔۔(البتہ رقص کناں نہیں ہیں رفع شر کی خاطر لکھے دیتے ہیں)
تاہم اتنا اندازہ ہے کہ ہم پہ ہرا رنگ ڈالنے والا ضرور خود سرخ ہوگا وگرنہ ہر ایرا غیرا اک دوجے پر ہرا رنگ ڈالتا پھرتا۔ شک ہمیں نبیل بھائی پرہے۔

بہت ہی خوب تعارف ہے جناب۔ :grin:
 

جیا راؤ

محفلین
خوش آمدید جویریہ آپ کی ایک ہم نام جویریہ مسعود بھی محفل پر تشریف فرما ہیں اور بہت اعلی ادبی ذوق رکھتی ہیں۔

مجھے امید ہے انشاءللہ آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا۔

جی ہاں ان کا ادبی ذوق واقعی متاثر کن ہے۔
امید ہے آپ سب کے ساتھ ان سے بھی کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔
 

جیا راؤ

محفلین
:لو جی یک نہ شد ۔۔۔۔۔۔۔ دو شد۔۔۔:eek:
بھئی ہمارا حقہ پانی بند کرنے کو ایک ہی جیہ کافی تھیں۔۔۔۔۔
آپ نے تو مرے کو سو درے رسید کردیئے۔۔۔:rolleyes:

خیر مذاق برطرف۔۔۔۔۔

جیا صاحبہ۔ اردو برقیاتی بزم میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید۔
ہمیں امید ہے کہ آپ ہم اہلِ بزم کیلئے مفید ثابت ہونگی، مجھے
اس بات کی خوشی دوگنی ہے ۔۔ کہ آپ ماضی کے عروس البلاد
اور موجودہ شہرِ خرابات و تاریکیات اور گردیات میں مسیحائی
کے شعبے سے نہ صرف وابستہ ہیں بلکہ ۔۔۔ شعرو سخن کا اعلی
ذوق بھی دامنِ حیطہ میں سمیٹے ہوئے ہیں۔۔

تو جناب ایک فرشی سلام قبول کیجئے۔


اور اب تخلیہ:

(م۔م۔مغل، شہرِ خرابات کا بوریا نشین)


اس پُر جوش خیر مقدم پر تہہِ دل سے آپ کے مشکور ہیں۔
 

جیا راؤ

محفلین
خوش آمدید جویریہ راؤ۔ وقت تو اچھا ہی گزر رہا ہے نا یہاں؟ آتی رہیں۔ شاعری کرتی رہیں۔ پرفیکٹ بھی ہو ہی جائیں گی انشاء اللہ

جی ابھی تک تو اچھا ہی گزر رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی خوشگوار ہی گزرے گا۔ انشاءاللہ
آپ کی رہنمائی کی منتظر رہوں گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
:لو جی یک نہ شد ۔۔۔۔۔۔۔ دو شد۔۔۔:eek:
بھئی ہمارا حقہ پانی بند کرنے کو ایک ہی جیہ کافی تھیں۔۔۔۔۔
آپ نے تو مرے کو سو درے رسید کردیئے۔۔۔:rolleyes:


محمود صاحب آپکی اس بات سے ایک مصرع یاد آ گیا۔ ع

نقّاش نقشِ ثانی بہتر کشد ز اوّل :)
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم جویریہ۔ محفل پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتی ہوں۔ بہت اچھا لگ رہا ہے اپنے نام سے کسی دوسرے کو مخاطب کرنا۔

خوب گزری گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
 

جیہ

لائبریرین
:لو جی یک نہ شد ۔۔۔۔۔۔۔ دو شد۔۔۔:eek:
بھئی ہمارا حقہ پانی بند کرنے کو ایک ہی جیہ کافی تھیں۔۔۔۔۔
آپ نے تو مرے کو سو درے رسید کردیئے۔۔۔:rolleyes:

(م۔م۔مغل، شہرِ خرابات کا بوریا نشین)
ہم کون ہوتے ہیں حقہ پانی بند کرنے والے۔ حق تو یہ ہے کہ حقے کا زمانہ لد چکا اور پانی کارپوریشن والوں نے بند کیا ہوگا۔ یہاں تو پانی کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس بھی بند ہیں
خوش آمدید جویریہ آپ کی ایک ہم نام جویریہ مسعود بھی محفل پر تشریف فرما ہیں اور بہت اعلی ادبی ذوق رکھتی ہیں۔

محب نہ صرف اعلی ادبی ذوق رکھتی ہوں بلکہ شعر و ادب پر میرا ایک احسان عظیم بھی ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا اور وہ یہ احسان یہ ہے کہ میں شعر نہیں کہتی;)
 
Top