تعارف اک سنگ بد نما ہے بظاہر میرا تعارف۔۔۔۔۔

قیصرانی

لائبریرین
قابل احترام ہمشیرہ سمجھنے اور سیکھنے کی طلب ہی اس حسین محفل میں شمولیت کی اصل وجہ ہے ورنہ محترمی گوگل کی مہربانی کے باعث اس محفل میں موجود مواد تک رسائی تو بطور مہمان بھی تھی۔
چائے اور وہ بھی کڑک۔۔۔۔ آپ نے پُر خلوص دعوت دی سمجھیں پی لی ہم نے۔ دراصل چائے کی عادت نہیں شاید وجہ یہ کہ آج تک اپنی کوئی مستقل عادت نہیں بنائی کہ کبھی عادت مجبوری نہ بن جائے۔ خیر دوستانہ مزاح اپنی جگہ لیکن آپ کی دعوت صدق دل سے قبول ہے زبیر بھائی سے اس ہی بہانے ملاقات ہو جائے گی اور خاکسار کو اپنی اصلاح کا مزید موقع بھی مل جائے گا۔
بشرط زندگی منتظر رہوں گا۔
ہمشیرہ نہیں بلکہ یہ تو جناب سید بادشاہ ہیں :)
 
نایاب

لائبریرین
لاعلمی کی کوتاہی دل آزاری کا باعث نہ بنتے ہوئے قابل معافی ہوگی
محترم سید جی
دل دریا سمندروں ڈونگے ۔۔ کون دلاں دیاں جانے ہوووووو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاعلمی بھی اپنی جگہ ہزار نعمت کہ " جاننے والے حساب و کتاب میں الجھ جاتے ہیں ہر دو جہاں میں "
آپ کی پوسٹ کی تصحیح اسی لیئے نہیں کی تھی کہ علم تھا آپ انجان ہیں ۔۔
لگتا ہے نایاب شاہ جی ناراض ہوگئے
کرم سچی ذات پاک کا کہ اس نے ناراضگی کی کیفیت سے محروم رکھا ہے ۔
بقول کسی عالم کے زندگی تجھ سے ناراض نہیں " حیران " ہوں ۔۔۔۔
حیرانگی جستجو پیدا کرتی ہے ۔۔ ۔۔۔۔
ذات پرستی سے ہٹ کر۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ عادت بھی سادات کا خاصا ہے
ہم تو مانیں بلھے شاہ سرکار کی بات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیہڑا ساہنوں سید آکھے دوزخ ملن سزائیں
بہت دعائیں ۔ اللہ سوہنا اپنی رحمت بھری آسانیوں سے نوازتا رہے ۔ آمین
میرے محترم بھائی (اللہ سدا خیر کی مصروفیت میں مصروف رکھے ) زبیر مرزا جانے کتنی صداؤں کے بعد جواب دیں گے ۔۔
وہ آئیں تو چائے کی بجائے " برفی پیڑے والی لسی " کی دعوت سجائیں ۔۔۔۔۔۔
 
منقب سید

محفلین
محترم سید جی
دل دریا سمندروں ڈونگے ۔۔ کون دلاں دیاں جانے ہوووووو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاعلمی بھی اپنی جگہ ہزار نعمت کہ " جاننے والے حساب و کتاب میں الجھ جاتے ہیں ہر دو جہاں میں "
آپ کی پوسٹ کی تصحیح اسی لیئے نہیں کی تھی کہ علم تھا آپ انجان ہیں ۔۔

کرم سچی ذات پاک کا کہ اس نے ناراضگی کی کیفیت سے محروم رکھا ہے ۔
بقول کسی عالم کے زندگی تجھ سے ناراض نہیں " حیران " ہوں ۔۔۔۔
حیرانگی جستجو پیدا کرتی ہے ۔۔ ۔۔۔۔

ہم تو مانیں بلھے شاہ سرکار کی بات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیہڑا ساہنوں سید آکھے دوزخ ملن سزائیں
بہت دعائیں ۔ اللہ سوہنا اپنی رحمت بھری آسانیوں سے نوازتا رہے ۔ آمین
میرے محترم بھائی (اللہ سدا خیر کی مصروفیت میں مصروف رکھے ) زبیر مرزا جانے کتنی صداؤں کے بعد جواب دیں گے ۔۔
وہ آئیں تو چائے کی بجائے " برفی پیڑے والی لسی " کی دعوت سجائیں ۔۔۔۔۔۔
پوسٹ کی تصیح آپ کی جانب سے ہوتی تو اصلاح ہونے کی خوشی دوبالا ہو جاتی۔
آپ زندگی سے حیران تو ہم معصوم سوالوں سے پریشان۔۔۔۔۔
اور اب تو پریشانی سکون دیتی ہے۔۔۔۔
بے شک بلھے شاہ جی کے اشعار اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ ڈوبنے کے بعد ابھرنے کا دل ہی نہیں کرتا۔
زبیر بھائی مصروف ہوں گے جب فرصت ملی خود ہی آ جائیں گے انشا اللہ۔
لسی صدق دل سے قابل قبول ہے ہر قسم کی۔
 
حسینی

محفلین
منقب بھائی۔۔۔ محفل میں خوش آمدید۔
امید واثق ہے آپ سے استفادہ ہوگا۔۔۔ البتہ آپ اور نایا ب بھائی کی جتنی مشکل اور ادبی اردو میں نہیں بول سکتا۔۔۔ اس کے لیے پیشگی معذرت۔۔۔ اور ویسے بھی ہم لوگ گلابی اردو ہی بولتے ہیں۔۔۔
 
arifkarim

معطل

ہمیں تو یہی نہیں معلوم کے یہ "ادبی" اردو کس چڑیا کا نام ہے :)
 
منقب سید

محفلین
منقب بھائی۔۔۔ محفل میں خوش آمدید۔
امید واثق ہے آپ سے استفادہ ہوگا۔۔۔ البتہ آپ اور نایا ب بھائی کی جتنی مشکل اور ادبی اردو میں نہیں بول سکتا۔۔۔ اس کے لیے پیشگی معذرت۔۔۔ اور ویسے بھی ہم لوگ گلابی اردو ہی بولتے ہیں۔۔۔
برادر نیک کلمات کیلئے مشکور ہوں۔ صد فی صد نیک نیتی سے کوشاں رہوں گا کہ آپکی امید واثق کی دامے درمے سخنے تفسیر ہو سکوں لیکن اس سے قبل میرا خود اہل علم و دانش سے مستفید ہونا لازم ہے۔ خاکسار سا بے ادب انساں کہاں ادبی اردو بول سکتا ہے؟
دوچار یاد کی گٹھری میں محفوظ الفاظ کو گھما پھرا کر حوالہ قلم کرنا تو سراسر بے ادبی ہے زبان کے ساتھ ۔
 
نایاب

لائبریرین
منقب بھائی۔۔۔ محفل میں خوش آمدید۔
امید واثق ہے آپ سے استفادہ ہوگا۔۔۔ البتہ آپ اور نایا ب بھائی کی جتنی مشکل اور ادبی اردو میں نہیں بول سکتا۔۔۔ اس کے لیے پیشگی معذرت۔۔۔ اور ویسے بھی ہم لوگ گلابی اردو ہی بولتے ہیں۔۔۔
محترم حسینی بھائی
اردو نام ہے جس کا وہ کبھی کسی دور میں " ادبی " نہ ہوئی ہے اور نہ ہو گی ۔ یہ ابتدا سے لیکر آج تک " گلابی " ہے اور سدا ہی رہے گی ۔
جہاں بھی دکھے گا " ادب " سے مہکتا کوئی پھول یہ اردو اسے خود میں سمو لے گی ۔
یہ کبھی تفریق نہیں کرتی ۔ یہ ہر زباں سے محبت کے پھول چنتی ہے ۔ اور بیاں کو مکمل کرتی ہے ۔
بلاشبہ یہ وہ " گل آبی " ہے جو کہ " پاکیزگی " کی علامت بن مجھ ایسے " بے ادبوں " کو ادب کی راہ دکھلاتا ہے ۔۔
بہت دعائیں
 
Top