اک حسن پا بہ زنجیر ہے

اظہرالحق

محفلین
اک حسن پابہ زنجیرہے
ہر عشق جسکے دلگیر ہے
آزادی جسکا خواب ہے
آزادی ہی تعبیر ہے

وہاں جو جواں و پیر ہے
ظلم کے ہاتھوں اسیر ہے
جہاں آزادی کا رانجھا ہے
جہاں شہادت کی ہیر ہے

ایک حسن پابہ زنجیر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

ہر ایک ہاتھ میں شمشیر ہے
جذبے کی کماں وفا کا تیر ہے
آزادی جس کی تقدیر ہے
وہ میرا کشمیر ہے
ہاں میرا کشمیر ہے

-------------------------------------
اسے گایا حبدار علی نے ، لکھا اظہرالحق نے، دھن بنائی عمران نے
-------------------------------------
6 فروری کے لئے خصوصی طور پر
 

اظہرالحق

محفلین
راجہ فار حریت نے کہا:
اگر آڈیو فائل مل جائے تو عنایت ہوگی، نوازش ہوگی ، مہربانی ہوگی،

بھائی آڈیو فائل نہیں ہے میرے پاس ہاں کیسٹ میں ہے ، کوشش کر رہا ہوں کہ اپنے کمپیوٹر کو اس قابل کر سکوں کہ بہت سارا مواد جو میرے پاس آپ کی سماعتوں کی نظر کر سکوں، انشااللہ
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top