اک حرف نیم رس کی تگ و تاز دیکھنا

عباد اللہ نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 18, 2019 12:41 صبح

  1. عباد اللہ

    عباد اللہ محفلین

    مراسلے:
    1,235
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    اس انجمن میں صورتِ اعجاز دیکھنا
    اک حرفِ نیم رس کی تگ و تاز دیکھنا
    .
    اس چشمِ نیم وا کا بصد ناز دیکھنا
    دل تھام کر مرا سوئے دمساز دیکھنا
    .
    اس رشکِ حور کا غلط انداز دیکھنا
    مجھ ایسے تیرہ بخت کا اعزاز دیکھنا
    .
    اک پیکرِ جمال کی تجسیم کے لیے
    مجھ بے ہنر کی ندرتِ الفاظ دیکھنا
    .
    ہم کو ہے سِحر ہائے دو عالم میں آرزو
    اس شمع رو کا شعلہ ء آواز دیکھنا
    .
    وا حسرتا کہ فکر و ہنر کا نصیب ہے
    اس عہدِ کج نہاد کا اغماض دیکھنا
    .
    ق
    ہے خود میں انہماک بھی اچھا پہ یک نظر
    روئے زمیں کی حالت ناساز دیکھنا
    .
    کچھ چاک میں کمی تھی خدایا کہ خاک میں؟
    اس واقعے کو از سر آغاز دیکھنا
    .
    ہم کو بھی شک نظامِ خدایانِ زر پہ ہے
    دب جائے کب ہماری بھی آواز دیکھنا
    عباد اللہ
     
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  2. چودھری مصطفی

    چودھری مصطفی محفلین

    مراسلے:
    387
    اس رشکِ حور کا غلط انداز دیکھنا
    مجھ ایسے تیرہ بخت کا اعزاز دیکھنا

    واہ
     
  3. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,226
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    بھئی واہ، بہت خوب، مطلع ہی کمال کا ہے۔

    ارشد چوہدری بھائی، ہم اکیلے ہی بادہء نوش نہیں میخانے میں
     
  4. معظم علی کاظمی

    معظم علی کاظمی محفلین

    مراسلے:
    128
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,214
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر