اکبر الہ آبادی اک بوسہ دیجئے، مرا ایمان لیجئے - اکبر الہ آبادی

کاشفی

محفلین
غزل​
(اکبر الہ آبادی)​
​
اک بوسہ دیجئے، مرا ایمان لیجئے​
گو بُت ہیں آپ ، بہرِ خدا مان لیجئے​
​
دل لے کے کہتے ہیں تری خاطر سے لے لیا​
اُلٹا مجھ ہی پہ رکھتے ہیں احسان لیجئے​
​
غیروں کو اپنے ہاتھ سے ہنس کر کھلا دیا​
مجھ سے کبیدہ ہو کے کہا، پان لیجئے​
​
مرنا قبول ہے مگر الفت نہیں قبول​
دل تو نہ دوں گا آپ کو میں جان لیجئے​
​
حاضر ہوا کروں گا میں اکثر حضور میں​
آج اچھی طرح سے مجھے پہچان لیجئے​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top