اکیلا ذمہ دار نہیں، 269 لوگ شریک تھے، غداری کیس میں سب کو ملزم قرار دیا جائے: مشرف کی درخواست

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء نے ملزم پرویز مشرف کو ایمرجنسی کے نفاذ میں اعانت اور مشاورت فراہم کرنیوالے افراد کو سنگین غداری کیس میں بطور شریک ملزم شامل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ شریف الدین پیرزادہ کی سربراہی میں مشرف کی وکلاء ٹیم نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے آرٹیکل 6 کی کلاز 2 کے تحت آرٹیکل 6(1) میں بیان کردہ جرم (غداری) میں اعانت اور مشاورت فراہم کرنیوالے افراد بھی سنگین غداری کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ اسی آرٹیکل کے کلاز 3 کے مطابق مرکزی ملزم سمیت اعانت اور مشاورت فراہم کرنے والے شریک ملزم بھی برابر سلوک کے مستحق ہیں۔ مشرف کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے تو دستاویز میں شامل اعانت اور مشاورت فراہم کرنیوالے افسران اور سیاستدانوں کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے لہٰذا عدالت ان افسران کے نام طلب کرے جنہوں نے مشرف کو ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے مشاورت فراہم کی یا ان کی اعانت کی اور انکے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی جائے۔ عدالت عظمیٰ سے یہ استدعا بھی کی گئی ہے پرویز مشرف کے خلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ بشمول اختلافی رپورٹ اور جن افراد نے تحقیقات کے دوران بیانات دئیے انکی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا جائے۔ مشرف نے درخواست میں کہا ہے ایمرجنسی نافذ کرنے کے وہ اکیلے ذمہ دار نہیں۔ ایمرجنسی نافذ کرنے میں 269 دیگر لوگ بھی ہیں۔ اس وقت کے وزیراعظم، کابینہ، قومی سلامتی کے ارکان، گورنرز، وزراء اعلیٰ، ہوم سیکرٹریز، سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ محکمے شامل ہیں۔ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/11-Mar-2014/287717
 
مشرف کا مقصد کیس کو پیچیدہ بنا کر خود کو بچانا ہے۔ 269 لوگوں کو ملزم بنوا کر 269 لوگوں کو مشرف عدالت کے مخالف کھڑا کرنا چاہتا ہے۔ مشرف کی ٹیم سمجھتی ہے کہ ایسے یا تو عدالت ان لوگوں سے ڈر جائے گی یا عدالتی کاروائی غیر منصفانہ لگے گی۔
لیکن مشرف کو یاد رکھنا چاہئے کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔
 
arifkarim

معطل

اس کیس کا پیچیدگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مشرف نے یہی بات انٹرویو میں بھی کہی تھی کہ ایمرجنسی نافذ کرنے میں 269 دیگر لوگ بھی تھے۔ اس وقت کے وزیراعظم، کابینہ، قومی سلامتی کے ارکان، گورنرز، وزراء اعلیٰ، ہوم سیکرٹریز، سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ محکمے شامل تھے۔ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ اور اگر یہ سب نہیں ہوتا تو یہ ثابت ہو جائے گا یہ مقدمہ محض سیاسی ہے اور عدل سے اسکا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں۔
 
269 لوگوں کی شمولیت مشرف کا دعوی ہے ، ثابت شدہ بات نہیں۔ مشرف اس لئے ان لوگوں کو گھسیٹ رہا ہے تاکہ کیس پیچیدہ ہو جائے اور اتنے زیادہ اہم لوگوں کو سزا دینا ناممکن لگے اور انکے ساتھ مشرف بھی بچ جائے۔
نا انصافی تب لگے گی جب 269 لوگوں کا شریک جرم ہونا ثابت ہوجائے اور انکو چھوڑ دیا جائے۔ اور صرف مشرف کو سزا دی جائے۔ پہلے مشرف 269 کو مجرم تو ثابت کر لے۔
 
x boy

محفلین
سزا اسی کو ملے گی جسنے دستخط کئے، اگر نہ کرتا تو کوئی کچھ بگاڑنہیں سکتا تھا۔
 
علی عامر

محفلین
اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز ایک کیس کے دوران سپریم کورٹ میں اپنا تحریری خط ارسال جمع کروا چکے ہیں کہ مشرف نے ہم سے بنا پوچھے ایمرجنسی لگائی تھی،
 
سید زبیر

محفلین
ارے صاحب اسے ملک سے باہر جانے دیں کیوں ہر چند دن بعد دھائی ہزار سیکورٹی کے اہلکار ایک بیمار اور لا چار آدمی کی حفاظت پر پورے دن کے لئے مامور ہو جاتے ہیں ۔ کیا مشرف کے فیصلے سے ملک میں موجود تمام یا کچھ لٹیرے ڈاکو سدھر جائینگے ، یا ملک سے غربت ، امن امان کا مسئلہ حل ہوجائگا ، قدرت اس سے خود انتقام لے گی جیسے سلیمان رشدی ، شوکت عزیز، حسین حقانی اور دیگر افراد خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ہیں یہ بھی جائے ، پوری قوم کو ذہنی دباو کا شکار کر دیا ۔ اگر 269 وی آئی پی اور بن گئے تو فوج تو اسی کام پر لگ جائیگی ، میڈیا کی بھی چاندی ہو جائے گی
 
شمشاد

لائبریرین
زبیر بھائی مخالف چاہتے ہیں کہ مارو کم گھسیٹو زیادہ۔ تو جہاں تک گھسیٹ سکیں گے گھسیٹتے رہیں گے۔ جب دیکھیں گے کہ اب مزید کچھ نہیں کر سکتے تو باہر جانے کا راستہ دے دیں گے۔
 
x boy

محفلین
میرا سوہنا دیس اور اسکے ناکارہ لوگ، اللہ تعالی رحم کی دعائیں مانگنی چاہیے،
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میرا سوہنا دیس اور اسکے ناکارہ لوگ، اللہ تعالی رحم کی دعائیں مانگنی چاہیے،
الحمد اللہ. اس دیس کے لوگ کارآمد بهی ہیں اور تمام مشکلات کے باوجود یہیں کام کر رہے ہیں. البتہ جن کو یہ مشکل لگتا ہے وہ اس 'سوہنے دیس' کو چهوڑ بهی جایا کرتے ہیں. چاہے وہ عوام میں سے ہوں یا خواص میں سے.
اللہ تعالی ہم سب پر رحم کریں اور مثبت و درست طرز پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں. آمین
 
سید زبیر

محفلین
زبیر بھائی مخالف چاہتے ہیں کہ مارو کم گھسیٹو زیادہ۔ تو جہاں تک گھسیٹ سکیں گے گھسیٹتے رہیں گے۔ جب دیکھیں گے کہ اب مزید کچھ نہیں کر سکتے تو باہر جانے کا راستہ دے دیں گے۔
سر ! بالکل صحیح فرمایا ، مگر یہ کام حکومتیں نہیں کر سکتی ہیں ۔ کاش مظلوم عوام کھڑی ہوجائے
images

اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
 
Top