مبارکباد اکمل بھیا سالگرہ بہت بہت مبارک

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اللہ توبہ ۔۔۔
کسی نے کسی کو نہیں سمجھایا کہ یہ سالگرہ کی لڑی ہے
بارش سے آدمی تب تک بچنے کی کوشش کرتا رہتا ہے جب تک مکمل نہ بھیگ جائے۔ اس کے بعد تو موجیں ہوتی ہیں۔
اب ایسے خیالِ فاسد کو دماغ سے دور رکھو۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بارش سے آدمی تب تک بچنے کی کوشش کرتا رہتا ہے جب تک مکمل نہ بھیگ جائے۔ اس کے بعد تو موجیں ہوتی ہیں۔
اب ایسے خیالِ فاسد کو دماغ سے دور رکھو۔
مگر یہ خیال ان کے لئے تھا جو بارش سے پہلے چھاتا کھول کر بیٹھ جاتے ہیں
ہم تو بھئی جیسے ہیں ویسے ہی رہیں گے :LOL: :cool:
 
امین بھائی کیسے مزاج ہیں ۔ہم مسلسل غیر حاضریاں لگا رہے ہیں 😊😊😊😊😊
مابدولت بفضل تعالی بخیریت ہیں ، اور اس امر پر ناصرف شاداں و فرحاں ہیں کہ میری معزز بہن محترمہ سیما علی ( اور صیغۂ ٰ ہم ٰ استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ ان کے علاوہ دوسرے بھی ) کے مابدولت کی محفل سے حالیہ و عارضی دوری کو محسوس کررہی ہیں ، اور اس اپنائیت کے اظہار پر مابدولت خواہرم سیما علی صاحبہ کا قلب اختلاج زدہ کی عیاں ، نہاں و پنہاں گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا ازبس ضروری گردانتے ہیں ۔ انشاءاللہ مابدولت جلد اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے سیما بہن ۔ :) :)
 
Top