اکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری پوزیشن

ضیاء حیدری

محفلین
کرکٹ میں نمبر دو پوزیشن
بھائیوں پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر دو ہوگیا ہے، ہم جلدی جلدی یہ مضمون اس لئے لکھ رہے ہیں کہ کل کلاں کو، پوزیشن اوپر نیچے نہ ہو جائے، نمبر دو پوزیشن اچھی ہوتی ہے اس میں اوپر جانے کا امکان بھی اتنا ہی ہوتا ہے جتنا نیچے جانے کا، پہلے ہم نمبر ایک پوزیشن پر تھے، کیونکہ اس میں اوپر جانے کا امکان نہ تھا اس لئے مصباح کو دو عہدے عمران خان نے دیدیئے، کیونکہ تبدیلی سرکار کو تبدیلی پسند ہے۔ اس نے بھی دونمبری دکھانے میں دیر نہ کی فواد عالم کو آؤٹ کرکے اور کئی احمقانہ فیصلے کرکے ٹیم کا بیڑہ غرق کردیا تھا، لیکن اس طرح تبدیلی آگئی۔
کہتے ہیں دنیا گول ہے، ہاں بھائی دنیا گول ہے، دیکھنا یہ کہ وہی لوگ لوٹ کر کب آتے ہیں، امام الحق ناحق ٹیم کا حصہ بنا ہوا ہے، اس کا مطلب ہے کہ پرچی سسٹم ختم نہیں ہوا ہے، جبکہ عمران بٹ کی کارکردگی ڈومیسٹک کرکٹ میں امام الحق سے بہتر ہے، مگر میرٹ کا خون کرکے کسے خوش کیا جارہا ہے۔
کوئی نہ کوئی چکر چل رہا ہے کیونکہ دنیا گول ہے، ان جونکوں سے اللہ بچائے، اور پاکستان کو پھر پہلی پوزیشن پر لے جائے۔
 

علی وقار

محفلین
نمبر 1: عنوان درست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اکستان کو پاکستان کیا جائے۔
نمبر 2: اگر میرٹ کا خون ہوا ہے تو پاکستان دوسری پوزیشن پر کیسے پہنچ گیا؟
نمبر 3: مصباح کو عہدے تبدیلی سرکار نے دیے تھے تو ہٹا بھی تو دیا نا؟ مطلب یہ کہ نئی تبدیلی خوش آئند ثابت ہوئی؟؟؟

نیز یہ بھی بتلائیے کہ یہ عمران بٹ کون ہیں؟
 
Top