اچھا سوچنے سے اچھا ہی ہوتا ہے.............. زریاب شیخ

zaryab sheikh

محفلین
سائنسدان کہتے ہیں انسان اچھا سوچتا ہےتو اس کے ساتھ اچھا ہی ہوتا ہے، پاکستان میں اکثر ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ لڑکی نے اچھا سوچتے ہوئے ایک لڑکے کو بھائی کہا اور اس نے اچھے انداز میں گفتگو کرکے اس کو گرل فرینڈ بنالیا ،چونکہ دونوں کی سوچ اچھی تھی لہٰذا اس کا انجام بھی اچھا ہوا، اس لئے میری نوجوانوں سے گذارش ہے کہ اگر کوئی خوبصورت لڑکی ان کو بھائی کہہ دے تو گھبرانے والی کوئی بات نہیں، ہمارے ملک میں لڑکا ہو یا لڑکی ہر وقت خوبصورتی کی تلاش میں رہتے ہیں ، اگر کسی لڑکی کو خوش قسمتی سے کوئی کم خوبصورت لڑکا پیار بھرے دو بول اگر بول ہی دیتا ہے تو طوفان سر پر اٹھا لیتی ہیں، یہاں ہر لڑکی کو ایک شہزادہ گلفام چاہیئے لیکن وہ یہ نہیں سوچتی کہ شادی جس سے بھی ہوگی کیا وہ اسے شہزادی کی طرح رکھے گا کیونکہ جو خود خوبصورت ہوگا اس کو تو کوئی بھی اپنی طرف مائل کرسکتا ہے اور دونوں ایک دوسرے پر شک کرتے کرتے زندگی کا ستیاناس کرلیں گے، افریقی ماہر انسانیات المعروف پرنس کہتے ہیں کہ اچھی سوچ والے نوجوانوں کو خود کو آلو سمجھنا چاہیئے کیوں کہ آلو کسی بھی سبزی کے ساتھ آسانی سے ایڈجسٹ ہو جاتا ہے، آلو کی ایک اپنی حیثیت ہوتی ہے اور انہیں چاہیے کہ جس لڑکی کو وہ پسند کرتے ہیں اس کے بارے میں غور کریں کہ اس کی عادتیں کس سبزی کی طرح ہیں اگر تو وہ بہت ہی نخرے والی ہے، بات بات پر لڑتی ہے، میسج نہ کرنے پر روٹھ جاتی ہے ، اسے بار بار منانا پڑتا ہو تو سمجھ لیں وہ لڑکی "بھنڈی" ہے اس سے صرف دوستی رکھیں ، پیار محبت کی ضرورت نہیں کیوں کہ بھنڈی تو صحت کیلئے اچھی ہوتی ہے لیکن وہ لڑکی آپ کی صحت کیلئے بالکل اچھی نہیں ہو سکتی :)
 

شمشاد

لائبریرین
واہ واہ

کیا نصیحت کی ہے۔
امید ہے نئی نسل اس تحریر سے استفادہ کرے گی۔
 
Top