اچار (زیتون کے تیل میں )

خرد اعوان

محفلین
اشیاء

کیریاں (ہرے کچے آم ) آدھا کلو
سونف : تین کھانے کے چمچے
کلونجی : ایک کھانے کا چمچہ
میتھی دانہ : ایک کھانے کا چمچہ
نمک ، لال کٹی مرچ : حسب ذائقہ
ہلدی : دو چائے کے چمچے
زیتون کا تیل : آدھا پاؤ
لال ثابت مرچ : چھ عدد
لہسن : چار جوے ( کچلے ہوئے اگر مرضی ہو اچار میں‌ڈالنے کی تو )


ترکیب


کیریوں‌کو اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں‌ اور گھٹلی علیٰحدہ کر دیں‌ ۔ اب نمک اور ہلدی لگا کر کیریوں کو ایک دن کے لیے چھوڑ دیں‌ ۔ دھوپ میں ایسے رکھیں‌کہ یہ سایہ میں‌رہیں‌ ۔ڈائریکٹ دھوپ نہ پڑے ۔ اگلے دن اس میں تمام مصالحہ جات ڈالیں ۔ اگر ثابت نہ ڈالنا چاہیں‌تو کوٹ کر بھی ڈالے جا سکتے ہیں اس سے ذائقہ پر کوئی فرق نہیں‌پڑتا ہے ۔ دو تین دن کے لیے مزید چھوڑ دیں لیکن دن میں‌دو تین بار الٹ پلٹ کر دیں مرتبان یا بوتل کو ۔

زیتون کے تیل کو ایک پین میں‌اچھی طرح گرم کریں اور اس میں‌ لال ثابت مرچ تل کر نکال لیں‌ ۔ جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو اچار میں‌ملا دیں اور ثابت مرچ بھی ڈال دیں‌ ۔ ایک ڈیڑھ ہفتے تک اچار کو دھوپ میں‌رکھیں‌تاکہ کیریاں گل جائیں ۔مزیدار گھر کا اچار تیار ہے ۔

اگر کسی وجہ سے دھوپ میسر نہ ہو تو اچار کے مرتبان یا بوتل کو چولھے کے پاس رکھیں ۔ گرمائی سے بھی پھانکیں کچی نہیں رہیں گی اور گل جائیں گی ۔


فوائد
گھر میں‌اچار ڈالنے کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ اس میں‌ ڈلنے والے تمام اجزاء کا ہمیں علم ہوتا ہے ۔ ہر چیز صاف چھان پھٹک کر ڈالی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ بازار کے اچار میں‌جو فوڈ پریزرویٹوز ڈالے جاتے ہیں‌وہ بھی اس میں‌نہیں‌ہوتے ۔ یہ اجزاء‌اچار کو گھلانے سے لیکر لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے میں‌تو معاون ہوتے ہیں‌لیکن انسانی نظام ہضم کے لیے ممکن ہے کہ ان کا استعمال کچھ بہتر نہ ہوتا ہو ۔ میرے جیسے لوگ جو اچار کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں ان کے لیے تو یہی بہتر ہے کہ گھر کے ہی اچار استعمال کریں‌ ۔

زیتون کا تیل کولسٹرول کو کم کرنے میں‌بھی معاون ہوتا ہے ۔ بازار میں‌ملنے والے اچار چاہے کتنی ہی اچھی کمپنی کے کیوں‌نہ ہوں ان میں‌کون سا آئل ڈالا جاتا ہے یہ کچھ معلوم نہیں‌ہوتا ہے ۔ زیتون کا اصلی تیل جو بھٹی سے ملتا ہے اگر وہ ملے تو بہترین ہے ورنہ آلیو ساسو سب سے اچھا تیل ہے زیتون کا ۔
 
بہت شکریہ خرد بٹیا شریک محفل کرنے کا۔ خاص کر ایسے موقعے پر جب چند ہی دنوں میں ہمارے یہاں باغوں میں کیریاں آنے کو ہیں۔

ویسے ہمارے یہاں آم، آملہ، امہار، کروندہ، ہری مرچ، لہسن وغیرہ کے جتنے بھی اچار بنتے ہیں وہ گھر پے ہی بنتے ہیں۔ ہمارے گھروں میں بازار کا اچار کبھی نہیں آتا۔ لیکن ہمارے یہاں سرسوں کا تیل استعمال ہوتا ہے اس کے لئے۔ اور مصالحہ یا تو ہلدی والا ہوتا ہے یا دھنیے والا۔

اور سکھانے کا عمل جو آپ نے بتایا بالکل ویسا ہی کیا جاتا ہے۔
 
Top