اپوزیشن نے سینیٹ میں انٹی منی لانڈرنگ کا بل مسترد کر دیا

اپوزیشن نے ووٹ نہ ڈال کر بالکل ٹھیک کام کیا ہے۔

پروپیگینڈا فی دور بہت طاقتور ہتھیار ہے اور تحریک انصاف اس میں تازہ ترین میزائل سے لیس ہے۔ مثلاً اپوزیشن میں تحریکِ انصاف نے سی پیک پر کھل کر مخالفت کی اور کہا کہ معاہدے مہنگے ہوئے ہیں جبکہ بعد ازاں اسمبلی میں اسد عمر نے کہا ہے کہ سب معاہدے بہت مناسب ریٹس پر ہوئے ہیں بلکہ کچھ تو سیل قیمت پر بھی ہوئے ہیں۔ لیکن ابھی تک پہلی بات کا اثر زیادہ ہے۔ وغیرہ وغیرہ
یہ سب واضح ہے اپوزیشن بولے گی بھی یہ وجہ ہے اور یہ کافی ریزن ایبل وجہ ہے لیکن اب این آر او این آر او کی ایسی دھوم مچے گی یہ مدعا اپنی موت مر جائے گا۔ اسی طرح حکومت دو سال بعد بھی چینی بجلی آٹے کی نرخوں میں کمی کی بجائے نواز نواز کی رٹ لگائے ہوئے۔

اپوزیشن اگر بل کے حق میں ووٹ ڈال دیتی تو یہاں تک نوبت نہ آتی۔ پہلے خود ہی موقع دیا اور اب رو رہے ہیں۔

اپوزیشن دا علاج اینا نوں لتر وی پینے چائدے تے پیاز وی کھوانے چائدے۔۔۔

تو کیا اب اسے بوٹ چاٹ پارٹی کہیں؟ :)
جی اپوزیشن میں موجود پارٹیاں تو جیسے کال کی منتظر ہی نہ ہوں :)

تے اک خصوصی گزارش اک واری فئیر@خالد محمود چوہدری جاندی کروا ویرے۔ جے تینوں اعتراض اے تے جواب دے۔ پر انج نہ کر۔ تیری مہربانی !!
 
جاسم محمد

محفلین
اسی طرح حکومت دو سال بعد بھی چینی بجلی آٹے کی نرخوں میں کمی کی بجائے نواز نواز کی رٹ لگائے ہوئے۔
اس میں کیا شک ہے کہ نواز شریف اس حکومت کیلئے ایک ٹرمپ کارڈ ہے۔ بہتر ہوتا اگر نواز شریف اپنی سزا جیل میں کاٹ کر عدالتوں سے بری ہونے کی کوشش کرتا۔ مگر اس بھگوڑے نے جیل جا کر بھی سکون نہیں لینے دیا۔ ہزار ہا اقسام کی بیماریاں ظاہر کرکے سب کو الو بنایا اور ملک سے بھاگ گیا۔ اور اب لندن کے پر سکون ماحول میں بیٹھ کر اس حکومت کے خلاف دھرنے پلان کر رہا ہے۔ اس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔ یہ عمران خان ہے مشرف نہیں جو ان چوروں لٹیروں کی بلیک میلنگ میں آجائے۔
 
بابا-جی

محفلین
خانِ اعظم نے شریف فیملی کی سیاست کو زندہ رکھا ہوا ہے وگرنہ اُن میں تاب و تواں تو رہی نہیں۔ اے خانِ اعظم، آگا دوڑ، پیچھا چھوڑ۔
 
جاسم محمد

محفلین
خانِ اعظم نے شریف فیملی کی سیاست کو زندہ رکھا ہوا ہے وگرنہ اُن میں تاب و تواں تو رہی نہیں۔ اے خانِ اعظم، آگا دوڑ، پیچھا چھوڑ۔
جب نواز شریف جیل میں تھے تو قریبا روزانہ کی بنیاد پر اس کی بیٹی ٹویٹر پر اسے مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہاں تک کہ بیماری کے نام پر اسے کئی ہفتے جیل سے ریلیف بھی ملا۔ یہ وہی وقت تھا جب نواز شریف نے سزا سنانے والے جج ارشد ملک سے خفیہ ملاقاتیں کی جن کی بنیاد پر مریم نواز نے بعد میں ایک سکینڈل بنایا اور یوں جج کی چھٹی کروا دی۔ جب یہاں دال نہیں گلی تو چند ماہ بعد دوبارہ شدید بیماریوں کے نام پر نواز شریف کو ملک سے فرار کروایا گیا۔ اب بھی اگر کوئی یہ کہے کہ شریف فیملی کو زندہ خان اعظم نے رکھا ہوا ہے تو اسے بغض عمران ہی کہا جا سکتا ہے۔
ملک کے کئی نامور سیاست دان جیسے زرداری، شیخ رشید کئی کئی سال جیل کاٹ چکے ہیں۔ ایک نواز شریف ہی ہے جسے جیل سے باہر چین ہے اور نہ جیل جا کر آرام آتا ہے۔ جیل میں تھا تو بیماریوں کے نام پر سیاست کر رہا ہے۔ اور اب جیل سے باہر ہے تو لندن بیٹھ کر یہاں حکومت کے خلاف دھرنے پلان کروا رہا ہے۔
 
شریف فیملی سے ڈرنے دبکنے کی ضرورت نہیں۔ خانِ اعظم جیسا رویہ اپنائیں اور انہیں بالکل لِفٹ نہ کروائیں۔ ہاں، مگر اب کپتان نے بھی بے تحاشا تذکرہ کر کے ان کو پھر سے اِن کر دیا ہے۔ یہ ایک نیا اور روشن پاکستان ہے جہاں چہار سُو رنگ و نُور کی برسات ہے۔ مسرتوں کے چراغ جلے ہیں۔ شریف خاندان کا تذکرہ کر کے ماحول کو مکدر نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔
 
آج کل "خانِ اعظم" عرف نیازی صاحب کو دن کو چین ہے نہ رات کو آرام۔ ملک و قوم گئی تیل لینے۔ انہیں تو بس یہ خوف دامن گیر ہے کہ کہیں نواز شریف دوبارہ سیاست میں نہ آجائے۔ اس کو پھانسنے کے لیے وہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت اپنے کسی بھی پارٹی ممبر کی قربانی تک دینے کے لیے تیار ہیں۔ بھیا کی باتیں!!!
 
ڈاکٹر یاسمین راشد اگر جنرل یاسمین راشد ہوتیں تو انہیں استثنیٰ مل سکتا تھا۔ خانِ اعظم انہیں جہانگیر ترین کی طرح عبرت کی مثال بنا سکتے ہیں۔ کپتان سول حکومت کا ہے، اس لیے اس کا مارشل لاء سویلینز کے لیے مخصوص ہے۔
 
درست فرمایا آپ نے، جو شخص محسن کُش ہوسکتا ہے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔ اخلاقیات اس کے لیے بے معنی ہیں۔
 
آورکزئی

محفلین
اس دھاگے کے برعکس۔۔۔ بات پوچھنی تھی جاسم صاحب۔۔۔ مجھے وہ زاکر کا دھاگہ نظر نہیں ایا اس فورم پر جس نے یار غار خلیفہ اول حضرت ابوبکر الصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں گستاخی کی گئی ہے
 
جاسم محمد

محفلین
انہیں تو بس یہ خوف دامن گیر ہے کہ کہیں نواز شریف دوبارہ سیاست میں نہ آجائے۔
اگر نواز شریف سیاست میں واپس آ بھی گیا تو کس حیثیت سے آئے گا؟ سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے اسے متفقہ طور پر نااہل کیا ہے۔ جس کی اپیل بھی خارج ہو چکی ہے۔ رہی بات نیب کیسز کی تو ان کا حتمی فیصلہ یکم ستمبر کے بعد سامنے آجائے گا۔ کیونکہ اب تمام نیب کیسز اسلام آباد ہائی کورٹ میں لگ چکے ہیں۔
خان اعظم کو غالبا غصہ اس بات پر ہے کہ چلو محکمہ زراعت نے ڈیل شیل کرکے اسے علاج کی غرض سے ملک سے باہر جانا دیا۔ مگر وہاں جا کر علاج کی بجائے ملکی سیاست کی ڈوریاں ہلا رہا ہے۔ یہ ڈیل کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اسی لئے نواز شریف کو واپس بلوانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
درست فرمایا آپ نے، جو شخص محسن کُش ہوسکتا ہے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔ اخلاقیات اس کے لیے بے معنی ہیں۔
یعنی پھر ہمیشہ اپنے محسنوں کو سرکاری خزانے سے بھر بھر کر نواز نے والے چور ڈاکو لٹیرے شریف اور زرداری خاندان ہی اچھے تھے :)
 
جاسم محمد

محفلین
اس دھاگے کے برعکس۔۔۔ بات پوچھنی تھی جاسم صاحب۔۔۔ مجھے وہ زاکر کا دھاگہ نظر نہیں ایا اس فورم پر جس نے یار غار خلیفہ اول حضرت ابوبکر الصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں گستاخی کی گئی ہے
اس قسم کے متنازعہ مذہبی دھاگے آپ خود کیوں نہیں کھول لیتے؟ میرے کندھے پر بندوق رکھ کر فائر کرنا ضروری ہے؟ :)
 
جاسم محمد

محفلین
فٹیف قانون سازی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
ثاقب ورک جمعرات 27 اگست 2020
دونوں مستردشدہ بلزمشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک کی منظوری لی جائیگی ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی کے پیش نظر حکومت نے ایک بارپھر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سینیٹ سے اینٹی منی لانڈرنگ اور اسلام آباد املاک بل مسترد کئے جانے کے بعد وزارت پارلیمانی امورنے سر جوڑ لیے، حکومت نے عاشورہ کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں دونوں مسترد شدہ بلز کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک کی منظوری لی جائے گی۔
 
آورکزئی

محفلین
اس قسم کے متنازعہ مذہبی دھاگے آپ خود کیوں نہیں کھول لیتے؟ میرے کندھے پر بندوق رکھ کر فائر کرنا ضروری ہے؟ :)

میں نے صرف پوچھا تھا جناب۔۔۔ یہ نہیں کہا تھا کہ اپ نے کھولا ہے یا نہیں۔۔۔ اور سب سے زیادہ متنازعہ دھاگے تو اپ کے ہی ہوتے ہیں۔۔ خیر سے
 
Top