اپوزیشن بہت مشکل میں ہے، اس پر ترس آتا ہے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
اپوزیشن بہت مشکل میں ہے، اس پر ترس آتا ہے، وزیراعظم
ویب ڈیسک منگل 1 جون 2021

2184912-imrankhan-1622547987-503-640x480.jpg

حکومت کے جانے کی تاریخیں دینے والی اپوزیشن اب خود اکٹھی رہے گی یا نہیں، عمران خان


زیارت: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جب اگلی حکومت آئے گی تو پاکستان اور تیزی سے ترقی کرے گا۔

زیارت ریزیڈنسی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی اور نظر انداز کیا،ہماری حکومت نے بلوچستان کو جتنا اپنا سمجھا ہے پچھلی حکومتوں نے نہیں سمجھا، جتنا زیادہ پیسہ اب خرچ کیا جارہا ہے پہلے نہیں کیا گیا، دونوں صوبے پنجاب اور خیبرپختون خوا شور مچا رہے ہیں کہ بلوچستان کو زیادہ پیسہ دے دیا، ماضی میں بلوچستان کے لیے جو پیسہ دیا گیا وہ صحیح طریقے سے خرچ نہیں ہوا، ہماری حکومت پر ماضی کی حکومتوں کے قرض کا بوجھ بھی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خوش خبری ہے ایک بہت مشکل وقت سے ملک نکل رہا ہے، ہماری حکومت آئی ہی تھی کہ مخالفین نے ناکامی کا شور مچادیا اور پوری قوم سے کہتے رہے کہ ملک اور معیشت تباہ ہوگئی، کیونکہ حکومت اس معاشی بحران میں کامیاب ہوجاتی تو ان کی سیاسی دکانیں بند ہوجاتیں، اپوزیشن چاہتی تھی کہ حکومت ناکام ہوجائے۔

ہماری اگلی حکومت میں پاکستان اور تیزی سے اوپر جائیگا

عمران خان نے کہا کہ پچھلے سال شرح نمو 0.5 تھی لیکن گزشتہ ہفتے شرح نمو 4 فیصد سے زائد ہوگئی تو اپوزیشن مانتی نہیں اور کہہ رہی ہے یہ نمبرز ٹھیک نہیں، اب اپوزیشن بہت مشکل میں ہے، ان پر ترس بھی آتا ہے، یہ لوگ حکومت گرانے کی تاریخیں دیتے رہتے ہیں، مجھے تو اپوزیشن کی فکر ہے کہ یہ خود ایک ساتھ رہیں گے یا نہیں، اگلے سال ملکی ترقی کی رفتار مزید بڑھے گی، انشاءاللہ ہماری جب اگلی حکومت آئے گی تو پاکستان اور تیزی سے اوپر جائیگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس قوم نے ترقی کی اس کے لیڈر ملک میں ہی رہے، لندن میں محل خرید کر قوم ترقی نہیں کرسکتی، ماضی میں ہمارے حکمرانوں کی عیدیں، گھر ،جائیدادیں سب ملک سے باہر تھیں، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ملک کا پیسہ چوری ہو اور ملک ترقی کرے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے درخواست کروں گا کہ تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈدیں، ۔
 

سیما علی

لائبریرین
یعنی اگلی حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو دے دی ہے؟

ہر دردمند پاکستانی یہ چاہتا ہے کہ معیشت ابھرے اور قوم کے سامنے حقائق آئیں کہ مسئلہ کیاہے اور اس کا حل کیاہے؟ اس حوالے سے ایک لائحہ عمل طے کیا جائے۔ پالیمان میں نعرے نہیں لگنے چاہئے بلکہ سنجیدہ مسائل پر بحث ہونی چاہئے ، پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے ، پارٹی کی سیاست بھی کرنی چاہئے لیکن ملک کے مفادات پر بھی سوچنا چاہئے ، جس نے کرپشن کی ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور اس سے انتقام کی بو نہ آئے ، احتساب کے لئے ایسا نظام بنایا جائے جس پر سب کو اعتماد ہو۔ اتحادی جماعتوں اور حکومتی جماعت مل کر قومی یکجہتی سے ہی تمام مسائل پر قابوپا سکتے ہیں۔۔۔۔۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہر دردمند پاکستانی یہ چاہتا ہے کہ معیشت ابھرے اور قوم کے سامنے حقائق آئیں کہ مسئلہ کیاہے اور اس کا حل کیاہے؟ اس حوالے سے ایک لائحہ عمل طے کیا جائے۔ پالیمان میں نعرے نہیں لگنے چاہئے بلکہ سنجیدہ مسائل پر بحث ہونی چاہئے ، پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے ، پارٹی کی سیاست بھی کرنی چاہئے لیکن ملک کے مفادات پر بھی سوچنا چاہئے ، جس نے کرپشن کی ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور اس سے انتقام کی بو نہ آئے ، احتساب کے لئے ایسا نظام بنایا جائے جس پر سب کو اعتماد ہو۔ اتحادی جماعتوں اور حکومتی جماعت مل کر قومی یکجہتی سے ہی تمام مسائل پر قابوپا سکتے ہیں۔۔۔۔۔
یہ سب بہت اچھی باتیں لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے ہر سیاسی جماعت اور ہر پیشہ روانہ طبقہ صرف اپنے مفاد کا تحفظ کرتا ہے۔ ملک کا کوئی نہیں سوچتا۔
 

وسیم

محفلین
نیازی صاحب فوج کی چاپلوسیاں چھوڑ کر کچھ عوام پہ بھی اب ترس کھا ہی لیں۔ جرنیلوں نے آنکھیں بدلتے منٹ نہیں لگانا، کچھ عوام کے لیے ادارے بنا جائیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے مقام پر پہنچ گئے : گورنر سٹیٹ بینک
2 June, 2021


کراچی (دنیا نیوز،نیوز ایجنسیاں)گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا قومی معیشت کی شرح ترقی 3.94 فیصد جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہیں، معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے مقام پر پہنچ چکے ہیں، غیرملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا پاکستان نے دانشمندانہ مالیاتی اور اقتصادی پالیسی کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے ، موثر مالیاتی اقدامات کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آئی ہے ، پاکستان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو عالمی برادری نے سراہا ہے ۔پاکستان میں فی 10لاکھ کورونا مریضوں کی شرح 12 فیصد جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 62 فیصد ہے ، سال 2020ء میں عالمی سطح پر جی ڈی پی کی مناسبت سے حکومتی قرضوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن پاکستان میں اس شرح میں تبدیلی یا اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے گورنر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل میں نے جتنے بھی آئی ایم ایف پروگرامز میں کام کیا ہے ان کے مقابلہ میں پاکستان کی کارکردگی نمایاں حد تک بہتر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ قرضے وصول کر کے نہیں ہوا بلکہ بہترین اور اعلیٰ معیار کے مالیاتی نظم و ضبط کے اقدامات کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ قومی معیشت کی شرح ترقی 4 فیصد کا نظرثانی شدہ تخمینہ اس امر کا غماز ہے کہ ہماری پالیسی کامیاب رہی ہے ۔
روزنامہ دنیا :- پاکستان:-معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے مقام پر پہنچ گئے : گورنر سٹیٹ بینک
 

سیما علی

لائبریرین
Yet another great news for Pakistan as our Remittances hit record high. In May alone Remittances went up by 34% vs May last year. From Jul-May 2021 they touch USD 26.7 Billion which is 29% increase from last year. Hats off to our overseas. Thank you! #PakistanMovingForward


 

سیما علی

لائبریرین
2/2 Ambassador of China to Pakistan, H.E Mr. Nong Rong, in his address said that both the government and people of China love their Pakistani brethren and desire to see the country making progress in every sphere of life.


 
Top