اپنے ہی ہم‌وطنوں سے میچ

زیک

مسافر
آسٹریلیا اور کروئیشیا کا میچ اس وقت جاری ہے اور 1-1 سے برابر ہے۔ مگر مزے کی بات یہ ہے کہ بقول شخصے یہ میچ Croatian Aussies اور Aussie Croatians کے درمیان ہے۔ اصل میں آسٹریلیا کی ٹیم کے 7 کھلاڑی بمع ان کے کپتان پیدا تو آسٹریلیا میں ہوئے تھے مگر ان کے اباواجداد کروئیشیا سے ہیں۔ ادھر کروئیشیا کی ٹیم میں تین کھلاڑی ایسے ہیں جو آسٹریلیا میں پیدا ہوئے مگر اپنے والدین کے ملک کروئیشیا کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔

ربط
 

زیک

مسافر
کتنی دیر میں میں نے پچھلی پوسٹ لکھی کروئیشیا نے گول کر کے برتری حاصل کر لی۔
 

زیک

مسافر
اب میچ 2-2 سے برابر ہے اور 3 منٹ رہتے ہیں۔ میچ برابر رہنے کی صورت میں آسٹریلیا اگلے راؤنڈ میں چلا جائے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ۔ ویسے آسٹریلیا کے اگلے راونڈ میں جیتے کے امکانات کیسے ہیں؟
بےبی ہاتھی
 

زیک

مسافر
قیصرانی نے کہا:
شکریہ۔ ویسے آسٹریلیا کے اگلے راونڈ میں جیتے کے امکانات کیسے ہیں؟

آسٹریلیا کا اگلا میچ اٹلی سے ہے۔ میرے خیال سے تو اٹلی کو آسانی سے جیت جانا چاہیئے۔ betting markets بھی یہی کہتی ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پھر ٹھیک ہے۔ لیکن کیا آسٹریلیا کی اس سے اگلے راونڈ میں بھی کوئی جیت کی توقع ہے؟
بےبی ہاتھی
 
Top