اپنے منتخب چالو موضوعات تک رسائی کیسے ممکن بنائیں۔

مجھے اکثر یہ الجھن ہوئی کہ جب میں نے کسی تھریڈمیں پوسٹ کیا اور مجھے امید ہے کہ اس پوسٹ کا مجھے رپلائی ملے گا ۔ لیکن تمام وقت محفل پر صرف دو یا تین پوسٹ ہی تو نہیں کرتا کئی پوسٹ کرتا ہوں اب مجھے اپنی ضروری پوسٹ کا ربط یاد رکھنا یا اس کا موضوع یاد رکھنا ممکن نہیں ۔ کیونکہ ایک ہی وقت میں کئی موضوعات میں جواب دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ۔اس کا ایک حل تو یہ ہے کہ میں موضوع کو سبسکرائب کر لوں لیکن انتہائی لمبا پراسس ہے جس کی وجہ سے ٹائم بہت ضائع ہوتاہے ۔ کیونکہ میرے نزدیک سبسکرائب شدہ موضوع اسی وقت بہتر رہتا جب آپ نے اس میں روزانہ کی بنیاد پر رپلائی کرنا ہو۔ یا پھر ڈھیروں کے حساب سے جوابات دینے ہوں۔ عام موضوعات کے لیے یہ آپشن مناسب نہیں ۔ اس کا حل تلاش کرنا ہے۔ کیا فورم کے اندر یا فورم کے باہر ایسا حل موجود ہے کہ ہم اپنے منتخب موضوعات کی نشاندہ کر لیں اور پھر ان پر ایکشن لے سکیں یا رپلائی کر سکیں۔

شکریہ واسلام عمران
 

زیک

مسافر
ایک آپشن یہ بھی ہے کہ آپ اپنے یوزر کنٹرول پینل میں جا کر یہ سیٹنگ کر لیں کہ ہر تھریڈ جس میں آپ پوسٹ کریں وہ خود بخود سبسکرائب ہو جائے مگر اس کی آپ کو ای‌میل نہ آئے۔ اس طرح آپ اپنی سبسکرائب کردہ تھریڈ‌کی فہرست یوزر کنٹرول پینل میں دیکھ سکیں گے۔
 
Top