پروین شاکر اپنے قائد کے لیے کچھ حرف

حسان خان

لائبریرین
بے آب آئنوں پہ طلسمِ نظر کھلا
چشمِ فسوں زدہ سے کوئی خواب گر کھلا
اک شخص کو کلیدِ محبت عطا ہوئی
تنہائیوں پہ شہرِ رفاقت کا در کھلا
اک سرخوشی میں چلتے رہے اُس کے ساتھ ساتھ
منزل پہ آ گئے تو کمالِ سفر کھلا
ٹھنڈا ہوا اِدھر عَلَمِ جاں فروشگاں
شہرِ وفا میں روح کا پرچم اُدھر کھلا
اک حرفِ سبز شاخِ بدن پر چمک اٹھا
میری زمیں پہ اپنے لہو کا ہنر کھلا
ننھے سے اک ستارے کی کیا روشنی مگر
پرچم پہ آ گیا تو بہت چاند پر کھلا
وہ وقت تھا کہ تھی بھی ضروری ردائے سبز
آندھی میں کون دیکھتا مٹی کا سر کھلا
(پروین شاکر)
قائد = قائدِ اعظم محمد علی جناح
 
قیصرانی

لائبریرین
بے آب آئنوں پہ طلسمِ نظر کھلا
چشمِ فسوں زدہ سے کوئی خواب گر کھلا
اک شخص کو کلیدِ محبت عطا ہوئی
تنہائیوں پہ شہرِ رفاقت کا در کھلا
اک سرخوشی میں چلتے رہے اُس کے ساتھ ساتھ
منزل پہ آ گئے تو کمالِ سفر کھلا
ٹھنڈا ہوا اِدھر عَلَمِ جان فروشگاں
شہرِ وفا میں روح کا پرچم اُدھر کھلا
اک حرفِ سبز شاخِ بدن پر چمک اٹھا
میری زمیں پہ اپنے لہو کا ہنر کھلا
ننھے سے اک ستارے کی کیا روشنی مگر
پرچم پہ آ گیا تو بہت چاند پر کھلا
وہ وقت تھا کہ تھی بھی ضروری ردائے سبز
آندھی میں کون دیکھتا مٹی کا سر کھلا
(پروین شاکر)
قائد = قائدِ اعظم محمد علی جناح
میں پہلے پہل یہ سمجھا کہ الطاف حسین کے بارے ہے یہ مضمون اور اس میں قائد پر کچھ حرف بھیجے گئے ہیں :) تاہم شکر ہے کہ آ کر اپنی غلط فہمی دور کر لی :)

بہت شکریہ
 
عسکری

معطل
بہترین بھائی جان ۔ میرے پاس تو کوئی حرف بھی نہیں اس عظیم قائد کی شان کے لیے کیونکہ انہوں نے میرے پاس موجود تمام الفاظ سے بڑا کام کیا ہے جو الفاظ میں بیان نہیں ہوتا ۔ سیلیوٹ ہمارے عظیم قائد کو ۔
 
نایاب

متفق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس یہی کہہ سکتے ہیں کہ " جو حال کیا ہم نے پاکستان کا اس پر اے قائد ہم شرمندہ ہیں "
 
عسکری

معطل
متفق ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بس یہی کہہ سکتے ہیں کہ " جو حال کیا ہم نے پاکستان کا اس پر اے قائد ہم شرمندہ ہیں "
صرف قائد سے ؟ ہم اگلی پچھلی سب نسلوں اور ہر آنی والی نسل سے ابھی تک شرمندہ ہیں ہم نے کیا ہی کیا ہے جو سر اٹھائیں ابھی ؟
 
حسان خان

لائبریرین
بہترین بھائی جان ۔ میرے پاس تو کوئی حرف بھی نہیں اس عظیم قائد کی شان کے لیے کیونکہ انہوں نے میرے پاس موجود تمام الفاظ سے بڑا کام کیا ہے جو الفاظ میں بیان نہیں ہوتا ۔ سیلیوٹ ہمارے عظیم قائد کو ۔

عسکری بھائی، آپ کے ان جذبات کو میرا سیلیوٹ۔
 
Top