اپنے اپنے مسائل
السلام علیکم ساتھیو !
ساتھیو کیوں نہ ہم آج سے کوئی مخصوص وقت جمع ہوکر اپنے اپنے مسائل کا اس تھریڈ میں ذکر کریں اور ایک دوسرے کے باہمی مشورے سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔۔۔
تو کیا کہتی ہیں بوچھی ، ماورا، تعبیر ، شگفتہ ، سارہ خان ، سارا ، زونی ، ملائکہ ، خوشی ، جیہ ، زھراعلوی ، فرحت ، فرزانہ ،زینب ، اور کون کون خواتین ہیں یار جن کے نام مجھے یاد نہیں آرہے ہیں تو کیا کہتی ہیں آپ سب، آپ سب کی رائے کا مجھے انتظار رہے گا ۔
اچھا خیال ہے ۔ میں اگر کوئی اچھا مشورہ دے سکوں تو اس سے مجھے خوشی ہوگی کسی کے کام آیا ۔۔ اور کسی کا مسلہ، پرابلم دور ہوا 
میں کسی مسلے کو بھی اپنے قریب پھٹکنے نہیں دیتی ۔۔ مگر ، اگر کچھ ہو بھی جائے تو وہ ایسا ہرگز نہیں ہوتا جسکے لئے میں باہمی مشورے لوں ۔۔ میں خود ہی نمٹ لیتی ہوں مسلوں کو ۔۔ ویسے بھی جہاں ہم رہتے ہیں وہاں مسلے برائے نام ہوتے ہیں ۔۔
میری زندگی کا یہی گھمبیر مسلہ بنتا جکا رھا ھے