اپنی پسندیدہ پیروڈی شریک محفل کریں

السلام و علیکم :)
یہاں آپ نے اپنی پسند کی کوئی بھی پیروڈی شامل کرنی ہے ویڈیو بھی ہو سکتی ہے شاعری بھی جو آپ کو پسند ہو پہل میری طرف سے
میرے ایک دوست ہیں محمد معین الدین جو کراچی سے تعلق رکھتے ہیں آجکل بسلسلہ روزگار بحرین میں مقیم ہیں بہت اچھا ادبی ذوق رکھتے ہیں شاعر بھی ہیں کچھ عرصہ قبل انہوں نے بشید بدر کی غزل کے دو اشعار کی پیروڈی کی تھی

اشعار
کبھی یوں بھی آ مری آنکھ میں کہ مری نظر کو خبر نہ ہو
مجھے ایک رات نواز دے مگر اس کے بعد سحر نہ ہو
وہ بڑا رحیم و کریم ہے مجھے یہ صفت بھی عطا کرے
تجھے بھولنے کی دعا کروں تو مری دعا میں اثر نہ ہو

پیروڈی
کبھی یوں بھی آ مری تاک میں کہ مری کزن کو خبر نہ ہو
مجھے ایک پنسل نواز دے جسے کے پیچھے ربڑ نہ ہو
وہ بڑا لحیم و شحیم ہے تجھے ایسی چماٹ عطا کرے
ترا وہ حشر کرے کہ تا حشر بھی ایسا حشر نہ ہو​
 
کچھ عرصہ قبل وصی شاہ کی غزل کے دو اشعار کی پیروڈی مجھ سے کچھ یوں ہوئی

تم مری آنکھوں کے تیور نہ بھلا پاؤ گی
سردی میں کپڑے دھو گی تو میں یاد آؤں گا
ہم نے خوشیوں کی طرح کئی دکھ بھی اکٹھے دیکھے ہیں
بیٹا کبھی بہو سے پٹے گا تو میں یاد آؤں گا​
 
پیروڈی
کبھی یوں بھی آ مری تاک میں کہ مری کزن کو خبر نہ ہو
مجھے ایک پنسل نواز دے جسے کے پیچھے ربڑ نہ ہو
وہ بڑا لحیم و شحیم ہے تجھے ایسی چماٹ عطا کرے
ترا وہ حشر کرے کہ تا حشر بھی ایسا حشر نہ ہو
اگر ٹائپو نہیں ہے تو انتہائی بے وزن پیروڈی ہے۔ :) :) :)
 
پڑھ پڑھ علم کتاباں دا توں نام رکھ لیا قاضی!
۔
۔
۔
ایہڈا میسنا نا بن! سہانوں یاد ایہ تیرا ماضی
 
آخری تدوین:
Top