اپنی عمر 20 برس کم کروانے کے لیے انوکھی قانونی جنگ

سیما علی

لائبریرین

ایسے منفرد اور عجیب و غریب واقعات جنہوں نے عالمی منظر نامے میں جگہ بنائی اور مقبولیت کی وجہ سے موضوع بحث بھی رہے۔

ایمن محموداپ ڈیٹ 29 دسمبر 2018
ڈان


اپنی عمر 20 برس کم کروانے کے لیے انوکھی قانونی جنگ

5c055e1802e15.jpg



بڑھتی ہوئی عمر کو راز رکھنا یا اپنی عمر کم بتانے کو خواتین سے جوڑا جاتا ہے لیکن ایک ڈچ شخص ایمائیل ریٹیلبینڈ نے اپنی عمر قانونی طور پر 20 برس کمکرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا، تاہم عدالت نے ان کی عمر میں ترمیم کی درخواست مسترد کردی۔

69 سالہ ایمائل ریٹلبینڈ نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اپنی اصل عمر سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے اسے قانونی طور پر تبدیل کیے جانے کی خواہش کا موازنہ ان افراد سے کیا تھا جو بطور مخنث افراد اپنی پہچان چاہتے ہیں۔

ڈچ شخص کا کہنا تھا کہ ’میری عمر 69 برس ہے اور میں محدود ہوں لیکن جب میں 49 برس کا ہوں گا تو میں ایک نیا گھر خرید سکتا ہوں، مختلف گاڑیاں چلا سکتا ہوں اور زیادہ کام کرسکتا ہوں‘۔

تاہم نیدرلینڈز کی عدالت نے ڈچ شخص کی عمر میں کمی کی ئدرخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایمائل ریٹلبینڈ خود کو اپنی حقیقی عمر سے 20 برس کم سمجھنے اور اس کے مطابق کام کرنے میں آزاد ہیں، لیکن ان کی تاریخِ پیدائش تبدیل کرنے سے پیدائش، اموات، شادی اور رجسٹر شدہ شراکت داریوں سے 20 برس کا ریکارڈ ختم ہوجائے گا‘۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ’ایسا کرنے سے مختلف ناپسندیدہ قانونی اور سماجی نتائج سامنے آئیں گے‘۔
 
Top