اپنی ضرورت سے دگنی بجلی بنانے والی ماحول دوست عمارت

جاسم محمد

محفلین
اپنی ضرورت سے دگنی بجلی بنانے والی ماحول دوست عمارت
ویب ڈیسک پير 9 ستمبر 2019
1803351-smart-1567964533-487-640x480.jpg

ناروے میں قائم یہ خوبصورت عمارت اپنی ضرورت سے دگنی بجلی بناتی ہے اور اسے بڑی حد تک ماحول دوست بنایا گیا ہے۔ فوٹو: نیواٹلس

ناروے میں ایک جدید ترین ماحول دوست عمارت بنائی گئی ہے جو اپنے استعمال سے دگنی بجلی تیارکرتی ہے، اس کی ڈیزائننگ خاص انداز سے کی گئی ہے جو سورج کی روشنی کو بھرپور طریقے سے جمع کرتی ہے۔

اس منفرد عمارت کی چھت پینٹاگون (پانچ پہلو) شکل کی ہے جس پر تین ہزار مربع میٹر وسیع شمسی (سولر پینل) لگے ہیں۔ یہ پینل سالانہ 5 لاکھ کلو واٹ گھنٹے کی بجلی بناتے ہیں جو عمارت کی روزمرہ ضرورت سے دگنا ہے۔ اس عمارت کو سنوایٹا کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اور عمارت کو ’براتورکایا‘ کا نام دیا گیا ہے۔

smart1-1567964627.jpg


یہ عمارت ناروے کے شہر ٹرونڈائیم میں قائم کی گئی ہے اور اس کی بنیاد میں بجلی گھر بنایا گیا ہے جو شمسی توانائی کو جمع کرتا ہے اور پوری عمارت تجارتی اور دفاتر کے لیے بنائی گئی ہے۔ اسے یورپ کی سب سے توانائی مثبت (انرجی پازیٹوو) عمارت قرار دیا گیا ہے۔

smartmain-1567964632.jpg


اس ماحول دوست اور پائیدار عمارت میں ایک جانب انسولیشن کا عمدہ نظام ہے اور دوسری جانب وینٹی لیشن میں حرارت کو دوبارہ استعمال کرنے کا عمدہ نظام بنایا گیا ہے اور عمارت ٹھنڈی رکھنے کے لیے ایک پمپ لگایا گیا ہے جو قریبی سمندر سے پانی کھینچتا ہے اور عمارت کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔

چھت پر جمع ہونے والا بارش کا پانی بیت الخلا میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں لگے بلب صرف اس وقت جلتے ہیں جب کوئی کمرے میں موجود ہو اور ایک جدید نظام بجلی کے استعمال کو کنٹرول کرتا ہے۔
max_149a221d228fcb30654e314b1b06b8af.jpg
 

زیک

مسافر
عمارت کے موضوع پر واپس جاتے ہوئے:
  • اس عمارت کی وجہ شہرت کیا ہے؟
  • دنیا میں اس سے پہلے بھی انرجی پازیٹو گھر اور بلڈنگ موجود ہیں۔ اس میں کیا خاص بات ہے؟
  • اگر ناروے نے یہ کام بڑھا دیا تو ان کا تیل کون خریدے گا؟
  • اگر زیادہ گرین پالیسی اپنا لی تو کہیں یورپین یونین کی آشیرواد کے ساتھ روس ناروے پر قبضہ تو نہیں کر لے گا؟
 

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
اگر زیادہ گرین پالیسی اپنا لی تو کہیں یورپین یونین کی آشیرواد کے ساتھ روس ناروے پر قبضہ تو نہیں کر لے گا؟
یورپی یونین خود سخت گرین پالیسی پر چل رہی ہے۔ اس لئے ناروے کو فی الحال اس حوالہ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
 
Top