اپنا یوٹیوب چینل بناکر گھر بیٹھے لاکھوں کمائیں

علی وقار

محفلین
نہیں نہیں ایسا بھی نہیں ہے فیس بُک سے بھی اُن کے پاس ٹریفک آتی ہوگی
علی وقار بھائی آج آپ کو ایک راز کی بات بھی بتادیتا ہوں
آپ فیس بُک، اردو فورم، یوٹیوب ، ٹیوٹر یا کسی بھی سوشل میڈیا پر مشہور ہو جائیں
چاہیں ایک ہی جگہ کیوں نہ ہو
آپ دیکھنا کہ ایک سوشل میڈیا کے چلتے ہی سارے اکاونٹ چلنے لگیں گے
بس شرط یہ ہے کہ کوئی بھی کام کریں ایمانداری محنت اور مستقل مزاجی سے کریں
:clap:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ بہت ہی مفید سلسلہ ہے۔۔۔ آپ ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ اس سلسلے کو آگے بڑھا سکتے ہیں، ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کیجیے، سیکھیے اور سکھائیے۔
 
یہ بہت ہی مفید سلسلہ ہے۔۔۔ آپ ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ اس سلسلے کو آگے بڑھا سکتے ہیں، ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کیجیے، سیکھیے اور سکھائیے۔
بالکل آپ درست فرما رہی ہیں، کوئی بھی کام اکیلے کامیابی کی طرف لے کرجانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے، اگر گروپ بنا کر کام کیا جائے تو بہت ہی آسان ہوجاتا ہے ،کبھی کبھی انسان کتنا بھی ذہین ہو کچھ باتیں اُس کے ذہن میں نہیں آرہی ہوتی دیکھنے والا اُسے جو مشورہ دیتا ہے تو پھر وہ بھی سوچتا ہے کہ یہ بات تو میرے ذہن میں ہی نہیں آئی مجھے اتنا عرصہ ہوچکا ہے کام کرتے ہوئے بس جو آپ لوگوں کو آتا ہے وہ آپ سیکھائیں جو مجھے آتا ہوگا وہ میں سیکھاوں گا بس میں یہ ہی چاہتا ہوں کہ بیروزگاری کا خاتمہ ہو اور لوگ خوشحال زندگی گزاریں۔
 
https://youtube.com/channel/UCeI_YuHJSgycqEYepI_HJZg

یہ میری بہنا کا چینل ہے اسے بھی پروموٹ کیجیے۔
آپ اِس طرح یوٹیوب چینل کو پروموٹ نہ کریں یہ طریقہ درست نہیں ہے بلکہ یوں کہیں کہ اِس یوٹیوب چینل میں آپ کو اِس طرح کی ویڈیوز دیکھنے کو مِل سکتی ہیں اپنی ویڈیوز کے بارے میں بتائیں اور کہیں کہ آپ اِس لنک پر کلک کرکے ایسی ویڈیوز کو واچ کرسکتے ہیں اور اگر آپ کو ویڈیوز پسند آئیں تو چینل کو سبسکرائب کرکے بیل کے آئکن بھی پریس کرسکتے ہیں جس سے میری ویڈیوز آپ کو سب سے پہلے دیکھنے کو مِل سکتی ہیں۔
 
بے حد شکریہ بھائی اب ایسا ہی کروں گی۔ :)
 
Top