اپریل فول...مسلمانوں کے ساتھ ایک بےہودہ مذاق!

سرور احمد

محفلین
مدیر صاحب!مجھےکھلی اجازت دے دیجیے،تاکہ کم سے کم "نیٹی"علم رکھنے والوں کو دستی کتابوں کے حوالے تو دے دوں.!
گویا علم اب گوگل،یاہو وغیرہ وغیرہ ہی میں رہ گیا ہے،فلاں صاحب نے کہا ہے کہ ویب سائیٹیں بھی مغرب زدہ ہیں تو ان سائیٹوں پہ مغرب کی داستانِ ظلم وستم کہاں سے مل سکتی ہے؟!
(نوٹ:اوپر والا پیغام عام صارفین کی نظروں سے پوشیدہ رکھاگیا تھا اس لیے یہ تحریر لکھی گئی ہے)
 
ہم ایسی کل کتابیں قابل ضبطی سمجھتے ہیں
کہ جن کو پڑھ کے مسلم، باقی جگ کو خبطی سمجھتےہیں
(اکبر الہ آبادی سے معذرت کے ساتھ)

التجا ہے آپ سے کہ بند کیجئے یہ مغرب کی نفرت کا پراپیگنڈا اور بند کیجئے یہ نفرت کا پیغام دوسری قوموں اور دوسرے مذاہب سے ۔ دنیا میں رہنا سیکھئے اور دنیا کے ساتھ چلنا سیکھئے۔ آپ کے پیغام سے لگتا ہے کہ آپ کی ضد اب بھی جاری ہے۔ کہ "آپ سے اختلاف کی سزا موت" ؟؟؟

اسی سوچ کا نتیجہ لاہور میں دیکھئے ۔ یہ ایک معصوم عورت ہے ، جو درد سے چیخ رہی ہے۔ وجہ ہے اس کی، ایسی ہی نفرت انگیز اور شر انگیز تحاریر۔

جس رب نے ایک عورت کی پکار پر محمد بن قاسم کو بھیجا تھا ، اس وقت سے ڈریے جب وہی رب ان ہزاروں معصوم عورتوں اور بچوں کی پکار پر ہزار محمد بن قاسم ظالموں کی بیخ کنی کےلئے بھیج دے گا۔

160328092601-01-pakistan-attack-0328-exlarge-169.jpg


یہ اہک بچہ ہے جو اسی نفرت انگیز سوچ کا شکار ہو گیا ہے
160327135301-07-lahore-blast-0327-exlarge-169.jpg


ایک اور بے چاری عورت جو ایسی ہی سوچ کی وجہ سے اپنی جان کھو بیٹھی ہے
160327135545-09-lahore-blast-0327-exlarge-169.jpg


ایک اور معصوم عورت جو اس نفرت انگیز پراپیگنڈہ سے پیدا ہونے والی نفرتوں کا شکار ہوئی۔ آپ کے اپنے ملک میں آپ کی اپنی بہن ۔
160328092702-02-pakistan-attack-0328-exlarge-169.jpg


التجا ہے آپ سے کہ بند کیجئے یہ مغرب کی نفرت کا پراپیگنڈا اور بند کیجئے یہ نفرت کا پیغام ۔ دنیا میں رہنا سیکھئے اور دنیا کے ساتھ چلنا سیکھئے۔ آپ کے پیغام سے لگتا ہے کہ آپ کی ضد اب بھی جاری ہے۔ کہ "آپ سے اختلاف کی سزا موت" ؟؟؟ آپ جیسی ہی تحاریر ہیں جو ملاؤں کے سیاسی مقاصد کے لئے مذہب کے استعمال سے پیدا ہوتی ہیں۔ کب تک آپ ان مذہبی سیاسی بازیگروں کے آلہ کار بنے رہیں گے ؟؟؟ مذہب کو اپنی مقدس جگہ رہنے دیجئے اس کو سیاست میں داخل نا کیجئے ۔۔۔
 
اگر اب بھی یہ سمجھ نہیں آتا ہے کہ
1۔ پہلا مراسلہ جھوٹ پر مبنی ہے
2۔ یہ عیسی علیہ السلام کے پیروکاروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی کاروائی ہے

تو پھر مجھے بھی اجازت دیجئے کہ میں بھی ایسی ہی شر انگیز مثال دے سکوں

مثال:
1۔ سراسر جھوٹ: "کیا آپ جانتے ہیں کہ اپریل فول منانے کی شروعات مولانا تقی عثمانی کے دارلعلوم کورنگی سے شروع ہوئی ، جہاں اختلاف کی سزا موت کی تعلیم دی جاتی ہے" ؟؟؟
2۔ نفرت آمیز پیغام : " چونکہ دارلعلوم کورنگی میں اختلاف کی سزا موت کی تعلیم دی جاتی ہے لہذا سب دنیا والوں پر فرض ہے کہ وہ دارلعلوم گورنگی پر حملہ کرکے وہاں پائے جانے والے ہر ذی نفس کو تباہ کردیں"

یہ صرف مثال ہے جو اس پیغام سے ملتا جلتا ہے جو سب سے پہلے مراسلے میں دیا گیا ہے ۔ خدارا ، اب میری مثال کو سنجیدگی سے نا لیجئے گا ۔۔۔ یہ صرف مثال ہے جو پہلے مراسلے سے مماثلت رکھتی ہے ۔
 
Top