اپاچی سرور کی haccess file.

تفسیر

محفلین


  • ڈاٹ ایچ ایکسیس فائل ( haccess .)
    انٹروڈکشن
    سید تفسیراحمد

    ڈاٹ ایچ ایکسیس فائل (haccess.)، اپاچی ایچ ٹی ٹی پی سرور کی ایک اہم فائل ہے۔ یہ فائل ونڈوز سرور میں استعمال نہیں ہوتی۔ یہ آسکی ( ASCII ) کوڈ میں لکھی جاتی ہے۔ اور کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر یا ونڈوز نوٹ پیڈ میں بنائی جاسکتی ہے۔ا س کا دوسرا نام ڈسٹری بیوٹڈ کنفیگریشن فائل ہے۔ دراصل یہ فائل نہیں ہے بلکہ فائل کا ایکسٹینشن ہے۔ جب یہ فائل نوٹ پیڈ سے بنائی جاتی ہے اس کا ایکسٹینشن .txt لگ جاتاہے جسے نکال دینا ضروری ہے۔ دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہرایک لائن ایک کمانڈ ہے۔ اس لئے ٹیکسٹ ایڈیٹر کا ٹیکسٹ ریپ ارونڈ فنکشن آف رکھنا بہت اہم ہے ۔ورنہ سرور ان اضافہ کیے ہوئے کوڈ کو سمجھ نہیں پائےگا۔ فائل کو کام کرنے کے لیےڈاٹ کا ہونا ضروری ہے۔

    چونکہ یہ فائل آسکی شکل میں ہے اس لیےاس کو سرور پر آسکی شکل میں ہی لوڈ کرتے ہیں، بائنری میں نہیں۔ اس فائل کی پرمیشن ہمیشہ 644 یا (- - rw - r - - r ) سیٹ کرنا چاہئے۔کیونکہ یہ ایک اہم کنفیگریشن فائل ہے ۔اس سیٹنگ کی وجہ سے براؤزر اس فائل کو پڑھ نہیں پاتا۔ یہ پرمیشن ویب سائٹ کی سکیوریٹی کے لئے کی جاتی ہیں۔

    ڈاٹ ایچ ایکسیس فائل، روٹ ڈائریکٹری میں رکھنے کا مطلب ہے کہ اس میں موجود کنفیگریشن کی ہدایات نہ صرف روٹ میں رکھی ہوئی فائل بلکہ تمام روٹ کے نیچے والی ڈائریکٹریوں اور انکی سب ڈائریکٹریوں پر لاگو ہوں گی۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ کنفیگریشن ڈاریکٹیوز احتیاط سے بنائےجائیں۔ ایک اور اہم بات کہ ہر ڈائریکٹری میں ایک ایچ ایکسس فائل ہوسکتی ہے۔ ہرڈائریکٹری، اپنے قریب والی ڈاٹ ایچ ایکسیس فائل کو استعال کرتی ہے۔اس لیئے اگر روٹ ڈائریکٹری میں ایک ڈائریکٹیو ہے جو آپ اس کے نیچے والی ڈائریکٹری میں استعمال کرنا چاہتےتو اس سے متضاد ڈائریکٹیو کو اس کے قریبی ایکسس فائل میں شامل نہ کریں۔

    ڈاٹ ایچ ایکسیس فائل سرور کی رفتار پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ ان کا استعمال ہوسٹنگ سائٹ کی اجازت کے بغیر نہیں کرنا چاہیے۔

    ڈاٹ ایچ ایکسیس فائل میں یہ ڈائریکٹیو استعمال ہوسکتے ہیں۔

  1. AccessFileName
    AllowOverride
    Options
    AddHandler
    SetHandler
    AuthType
    AuthName
    AuthUserFile
  • فی الحال یہاں صرف دو ڈائریکٹیوکا ذکر کیا جارہا ہے۔ موقع ملنے پر باقی کو بھی شامل کیا جائےگا۔

    AccessFileName
    اپاچی سرور میں ڈاکومنٹ فائل اس لوکیشن پر /usr/local/web/index.html, ہوتی ہیں ۔ اس ڈائریکٹیو کے ذریعے سرور کو بتایا جاتا ہے کہ ایکسس فائل کا نام اور ایکسٹینشن کیا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ہم ایکسس فائل کو.acl کا ایکسٹینشن دیتےہیں توسرور پہلےان تمام /.acl, /usr/.acl, /usr/local/.acl and /usr/local/web/.acl ڈائریکٹریوں کوڈائریکٹیودیکھنےکےلیئے پڑھےگا۔

    AllowOverride
    بعض دفعہ کسی ایک ڈائریکٹیو کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس لئےاس کو ممانعت کرنے کے لیئے یہ ڈائریکٹیو استعمال کیا جاتا ہے۔

    نئے لفظوں کی تعریف

    اپاچی سرور ۔ ایک ایچ ایچ ٹی پیڈ ویب سرور
    آسکی کوڈ ۔ کمپوٹر میں ٹیکسٹ لکھنے کے لئے کے انگریزی کے 128 الفاظ اور 33 کنٹرول کریکٹرز کا کوڈ۔
    ڈسٹریبیوٹنڈ کنفیگریشن فائل ۔انفارمیشن کو مختلف فائلو ں میں رکھنا۔
    کنفیگریشن فائل ۔ اس فائل کمپیوٹر کی ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر مع متعلقہ انفارمیشن ہوتی ہیں جن کو پروگرام استعمال کرتے ہیں۔
    ایکسٹینشن ۔ فائل کے آخر میں ایک ڈاٹ کے بعد کچھ حرف جو پروگرام کو یہ بتاتے ہیں کہ اس فائل میں کس قسم کی انفارمیشن ہیں۔
    بائنری ۔ ایک نمبر سسٹم ہے جس میں صرف دو نمبر ہوتے ہیں صفر اور ایک ۔ صرف دو نمبر ہونے کی خصوصیات کمپیوٹنگ کو آسان بنا دیتی ہے۔ تمام کمپیوٹر اس کوڈ کو استعمال کر تے ہیں۔
    پرمیشن ۔ ایک فائل پر کوئی عمل کرنے کی اجازت۔ اس کو پڑھنے، اس میں لکھنے، فائل کوعمل میں لانے کی اجازت۔
    روٹ ڈائریکٹری ۔ کمپیوٹر میں انفارمیشن کوایک الٹے درخت کی طرح کےسسٹم میں رکھا جاتا ہے۔ روٹ سب سے اوپری ڈائریکٹری کو کہتے ہیں۔ دوسری ڈائریکٹریز روٹ کے نیچے ہوتی ہیں۔
    ڈائریکٹیوز ۔ خاص کمانڈز جو مختصر کر کے لکھی جاتی ہیں اور ہر لینگوئج میں اس کے مخصوص احکامات ہوتے ہیں۔
.
 
Top