افتخار راجہ
محفلین
آج صبح ٹی جی 5 پر خبر کے مطابق 2 پاکستانیوں کے ممبئی میں ہونے والے گزشتہ دہشت گرد حملوں میں معاونت کے الزام میں بریشیا شہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ٹی وی پر چلنے والی اس خبر سے پورے شہر میں چہ مگویوں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور پاکستانی محنت کش ایک بار پھر دہشت گردی کے لیبل کا شکار ہوچکے ہیں، امید ہے کہ گزشتہ روایت کے مطابق ان لوگوں کو بھی تفتیش کرکے چھوڑ دیا جائے گا مگر کیا ہوگا کہ اول تو ہمارے اخبارات کو آج تک اسکی خبر نہیں سکی اور حکومت پاکستان کو بھی لازم علم نہیںہوگا، بی بی سی کی سائیٹ کے علاوہ ابھی تک کسی بھی قابل ذکر اخبار/سائیٹ نے اسے اہمیت نہیں دی، لازمی طور پر ہمارا سفارتخانہ بھی بے خبر ہوگا۔
ان کی متوقع رہائی کے موقع پر مقامی میڈیا میں بھی کوئی خبر جاری نہیں ہوگی، اس طرح یہ لیبل پاکستانی محنت کشوں پر ہمیشہ رہے گا
ان کی متوقع رہائی کے موقع پر مقامی میڈیا میں بھی کوئی خبر جاری نہیں ہوگی، اس طرح یہ لیبل پاکستانی محنت کشوں پر ہمیشہ رہے گا
