آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان، عمران خان کپتان منتخب

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک 25 اپریل 2019
imran-kahn-750x369.jpg

دنیائے کرکٹ‌ آج بھی پاکستان کو 92 کا ورلڈ کپ جتوانے والے عمران خان کے سحر میں مبتلا ہے. آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کی کپتانی کے لیے پاکستانی وزیر اعظم کا انتخاب کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی نامور ویب سائٹ نے آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان کر دیا، کپتان کا منصب عمران خان کے پاس ہے.

کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفوکی جانب سے آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

کرک انفو کے 22 ارکان نے ایک سروے کے بعد یہ ٹیم تشکیل دی، اس کی بنیاد ان کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ کی کارکردگی تھی.

ارکان نے ورلڈ کپ کے لیے 39 کھلاڑیوں میں سے 11 کا انتخاب کیا. دل چسپ امر یہ ہے کہ ان میں وسیم اکرم واحد کھلاڑی تھے، جو تمام سلیکٹرز کا متفقہ انتخاب تھے۔

اسٹارز کی قیادت عمران خان کوسونپ دی گئی، جیوری کا موقف تھا کہ عمران خان نے جس طرح 92 کا ورلڈ کپ پاکستان کو جتوایا، وہ اپنی مثال آپ ہے.

دیگر کھلاڑیوں میں لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر، ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، مرلی دھرن، میگ گرا، شین وارن اور کئی لیجنڈز کھلاڑی حصہ ہیں.
 
فرقان احمد

زبردست ۔۔۔ ہمارے پسندیدہ کھلاڑی وسیم اکرم کی شمولیت نے اس فہرست کو چار چاند لگا دیے ۔۔۔! بلاشبہ ہمارا انتخاب وہی ٹھہرتے ۔۔۔! لانس کلوزنر کی اس فہرست میں شمولیت کی واحد وجہ ورلڈ کپ 1999ء میں ان کی شاندار کارکردگی تھی تاہم ان کی جگہ بمشکل ہی بن پائی ہو گی ۔۔۔! اُن کی جگہ اس لائن اپ میں کسی گیند باز کی جگہ آرام سے نکل سکتی تھی جس سے ٹیم مزید متوازن ہو جاتی ۔۔۔!
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت حد تک متوازن ٹیم ہے۔

پانچویں باؤلر کی جگہ عمران خان اور کلوزنر کو شاید رکھا گیا ہے کہ دونوں آل راؤنڈز میں شمار ہوتے ہیں۔ دو اسپنرز کی بات بھی قابلِ توجہ ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ہمارے پسندیدہ کھلاڑی وسیم اکرم کی شمولیت نے اس فہرست کو چار چاند لگا دیے
وسیم اکرم فہرست میں وہ واحد کھلاڑی ہیں جس پر سلیکٹرز میں سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں تھا ۔ یہ تو واقعی ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔
Twenty-two members of our staff picked their alI-time World Cup XIs, from which we compiled a composite team. A total of 39 players featured in at least one of those 22 individual teams. Ten players featured in half or more of the sides. Of these, Wasim Akram was the only unanimous choice
ESPNcricinfo's all-time World Cup XI
 
محمد وارث

لائبریرین
گیارہ میں سے چار آسٹریلوی یہ بھی بتا رہے ہیں کہ آسڑیلیا ون ڈے اور ورلڈ کپ کا "باتاج" بادشاہ رہا ہے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
وسیم اکرم فہرست میں وہ واحد کھلاڑی ہیں جس پر سلیکٹرز میں سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں تھا ۔ یہ تو واقعی ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔
Twenty-two members of our staff picked their alI-time World Cup XIs, from which we compiled a composite team. A total of 39 players featured in at least one of those 22 individual teams. Ten players featured in half or more of the sides. Of these, Wasim Akram was the only unanimous choice
ESPNcricinfo's all-time World Cup XI
واقعی، یہ تو بہت اعزاز کی بات ہے ۔۔۔!
 
جاسم محمد

محفلین
دو ٹیمیں بنانی چاہیے ۔

تاکہ ہم تصور میں اُن کا مقابلہ کروا سکیں۔ :)
مقابلہ سے یاد آیا کیا کسی کو ایشیا بمقابلہ باقی دنیا کا وہ تاریخی میچ یاد ہے جسکی کپتانی وسیم اکرم کر رہے تھے اور صرف ایک رن سے ایشیا نے میچ جیتا تھا؟ :)
Asia XI beat Rest of the World XI by 1 run - Asia XI vs Rest of the World XI Innings Match Summary, Report | ESPNcricinfo.com
 
یاد ہے، اس زمانے میں تازہ تازہ کرکٹ دیکھنا چھوڑی تھی ۔۔۔! :)
 
جاسم محمد

محفلین
یاد ہے، اس زمانے میں تازہ تازہ کرکٹ دیکھنا چھوڑی تھی ۔۔۔! :)
اس میچ میں آسٹریلیوی بیٹسمین بیون تن تنہا ایشیا کے بہترین بالروں سے لڑتے رہے اور ۱۳۲ گیندوں پر ۱۸۵ رنز جڑ دیے۔ میچ جیتنے کیلئے آخری بال پر چھکا درکار تھا لیکن چوکا لگ گیا! اے کاش وہ کرکٹ کے دن پھر لوٹ آئیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
اس میچ میں آسٹریلیوی بیٹسمین بیون تن تنہا ایشیا کے بہترین بالروں سے لڑتے رہے اور ۱۳۲ گیندوں پر ۱۸۵ رنز جڑ دیے۔ میچ جیتنے کیلئے آخر بال پر چھکا درکار تھا لیکن چوکا لگ گیا! اے کاش وہ کرکٹ کے دن پھر لوٹ آئیں۔
مائیکل بیون ۔۔۔! مسٹر ناٹ آؤٹ ۔۔۔!
 
Top