آسکر2020؛ جنوبی کوریا کی ’پیراسائٹ‘ نے امریکی ’جوکر‘ کو پچھاڑدیا

جاسم محمد

محفلین
آسکر2020؛ جنوبی کوریا کی ’پیراسائٹ‘ نے امریکی ’جوکر‘ کو پچھاڑدیا
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
1982521-perasite-1581315055-950-640x480.jpg

بانگ جون ہوکو اپنی فلم ’پیراسائٹ‘ کے لیے بہترین ہدایتکار کا بھی ایوارڈ دیا گیا: رائیٹرز

کیلی فورنیا: آسکرایوارڈ میں جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ نے فلم ’جوکر‘ کو بھی پچھاڑتے ہوئے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ڈولبی تھيٹر میں 92 ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں جنوبی کوریا کے 2 خاندانوں کی رہائش پر مبنی فلم ’پیراسائٹ‘ نے ’جوکر‘ کو بھی پچھاڑتے ہوئے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ فلم ’پیراسائٹ‘ نے مجموعی طور پر 4 ایوارڈ اپنے نام کیے۔ تاریخ میں پہلی بار انگریزی کے علاوہ کسی دوسری زبان کی فلم ’پیراسائٹ‘ کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل تاریخ میں صرف 10 فارن فلموں کو بیسٹ فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا۔

’بانگ جون ہو‘ کو اپنی فلم ’پیراسائٹ‘ کے لیے بہترین ہدایتکار کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔

رینی زیلویگرکو فلم ’جڈی‘ میں بہترین اداکارہ جب کہ جیکوئن فیونکس کو فلم ’جوکر‘ میں بہترین اداکارکا ایوارڈ دیا گیا۔

بریڈ پٹ بھی اپنے کرئیرکا پہلا آسکرایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ انہیں فلم ’ونس اپون آ ٹائم ان ہالی ووڈ‘ میں معاون اداکار جب کہ لارا ڈرن کو فلم ’میرج اسٹوری‘ پر بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہدایتکارسیم مینڈس کی فلم ’1917‘ نے مجموعی طورپر3 ایوارڈ اپنے نام کیے جب کہ ‘فورڈ ورسس فراری‘ کو 2 ایوارڈ ملے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی فلم کو آسکر ایوارڈ دیے جانے کی مخالفت کردی
ویب ڈیسک جمع۔ء 21 فروری 2020
1996903-trump-1582308623-263-640x480.jpg

ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف اداکار بریڈپٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا


کولوراڈو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی فلم کو آسکر ایوارڈ دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں بہترین فلمیں بنتی ہیں۔

امریکی صدر نے کولوراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں جنوبی کوریا کی فلم کو آسکر ایوارڈ دینے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا میں بہترین فلمیں بنتی ہیں، دوسرے ملک کی فلم کو ایوارڈ دینا سمجھ سے بالا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فلم ”Once Upon a Time in Hollywood“ کے لیے بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کا آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے معروف اداکار بریڈپٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بریڈپٹ کے مداح نہیں رہے، وہ تھوڑے کم عقل انسان ہیں اور بہت عقل مند بننے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
Top