آخرت کا بنک اکاوٗنٹ

رباب واسطی

محفلین
آج ٹویٹر پر دو ٹویٹس نظر سے گذریں تو سوچا آپ سے اس موضوع پر اپنی سوچ - اپنا خیال شیئر کیا جائے
ہم میں سے اکثریت کا اپنا بنک اکاوٗنٹ اور اس میں موجود بیلنس کا حساب کتاب رکھنا ہماری روز مرہ زندگی کے معمولات میں شامل ہے
لیکن ہماری نظروں سے اوجھل ہمارا ایک اور بنک اکاوٗنٹ بھی ہے اور وہ ہے ہماری آخرت کا بنک اکاوٗنٹ "ہمارے اعمالِ صالح اور ناپسندیدہ افعال کا کھاتہ" اور ہم اس کھاتے سے لاپرواہ زندگی کی بلندیوں اور پستیوں کو سر کرتے چلے جارہے ہیں
یہ اکاوٗنٹ یا کھاتہ بھی اردو محفل کی طرح مختلف زمروں اور لڑیوں پر مشتمل ہے اور اس اکاوٗنٹ کے ایک زمرے اخلاقیات کی اک لڑی ہے ہمارے روز مرہ کے معمولات
ہم عام انسانوں کو ہمارے روز مرہ معمولات میں اتفاقاً کسی نیکی کا موقع مل جائے تو کر گذرتے ہیں کبھی کبھار اراداتاً بھی نیک کام کر ہی لیتے ہیں اور قطرہ قطرہ اپنی آخرت کے لیئے ذخیرہ کرتے جاتے ہیں لیکن ہمارے روز مرہ کے معمولات میں جھوٹ اور غیبت دیگر معمولات کی طرح ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے اور ہم اس فعلِ بد کے کہیں دانستہ اور کہیں نا دانستہ طور پر مرتکب ہوتے ہی رہتے ہیں اور یہی گناہ جنہیں ہم معمولی تصور کرتے ہیں ہماری آخرت کے بنک اکاوٗنٹ پر اثر انداز ہوتے ہیں اس کا ہمیں احساس ہی نہیں ہوپاتا
اسی ضمن وہ دو ٹویٹس ملاحضہ فرمائیں
 
یاسر شاہ

محفلین
بہت اچھی سبق آموز تحریر ہے لیکن یہ شماریات کم از کم میرے ناقص مطالعے سے نہیں گزریں کہ ایک جھوٹ کے بدلے بیس نیکیاں برباد ہو جائیں اور غیبت کی صورت میں دس دس نیکیوں اور گناہوں کا تبادلہ ہو -از راہ کرم اگر کوئی حوالہ ہو تو پیش کیجئے گا -
 
اعداد و شمار تو کبھی میری نظر سے بھی نہیں گذرے لیکن غیبت کے بارے میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ:
’’اے ایمان والو! زیادہ تر گمانوں سے بچا کرو بیشک بعض گمان (ایسے) گناہ ہوتے ہیں (جن پر اُخروی سزا واجب ہوتی ہے) اور (کسی کے غیبوں اور رازوں کی) جستجو نہ کیا کرو اور نہ پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کی برائی کیا کرو، کیا تم میں سے کوئی شخص پسند کرے گا کہ وہ اپنے مُردہ بھائی کا گوشت کھائے، سو تم اس سے نفرت کرتے ہو۔ اور (اِن تمام معاملات میں) اﷲ سے ڈرو بیشک اﷲ توبہ کو بہت قبول فرمانے والا بہت رحم فرمانے والا ہےo‘‘
الحجرات، 49 : 12
 
فاخر رضا

یہ ہوئی نا بات
ایک قرآنی آیت ہزار دلائل پر بھاری ہے
 
Top