اِک وہ لڑکی بھی مطلبی ہے میاں ۔۔۔

اِک وہ لڑکی بھی مطلبی ہے میاں
پیار سکّوں میں تولتی ہے میاں

سر سے پاؤں تلک اُسے دیکھا
اِک بناوٹ کی دلکشی ہے میاں

اُس کو حاجت نہیں سماعت کی
آنکھوں آنکھوں میں بولتی ہے میاں

کس قدر شخصیت ہے پیچیدہ
یوں تو چہرے پہ سادگی ہے میاں

اِک عادت ہے مشترک اپنی
رات بھر وہ جاگتی ہے میاں

بات کرتی ہے اعتماد کے ساتھ
جیسے مدت سے جانتی ہے میاں

عشق بھی ایک سانحہ عجب
گلے مل کے وہ رو رہی ہے میاں

اُس بدن کی صفات کیا کہیے
آگ بھی ہے پھول بھی ہے میاں

اُس کو مشکل دکھائی دیتا ہوں
جب کبھی مجھ کو سوچتی ہے میاں

جیت لی اُس نے اِک معاش کی جنگ
اب وہ آگے نکل گئی ہے میاں

اب تو ڈالر ہی دورِ حاضر میں
اِک غزل، نظم مثنوی ہے میاں

آؤ تم کو ملائیں عاطرؔ سے
جس کے شعروں میں تازگی ہےمیاں


ڈاکٹر یاسین عاطرؔ
 
Top