1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

عرفان صدیقی اِسی دنیا میں مِرا کوئے نگاراں بھی تو ہے

Qaisar Aziz نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 21, 2014

  1. Qaisar Aziz

    Qaisar Aziz محفلین

    مراسلے:
    141
    اِسی دنیا میں مِرا کوئے نگاراں بھی تو ہے
    ایک گھر بھی تو ہے، اِک حلقۂ یاراں بھی تو ہے

    آ ہی جاتی ہے کہیں موجِ ہوائے نمناک
    اس مسافت میں کہیں خطۂ باراں بھی تو ہے

    راستوں پر تو ابھی برگِ خزاں اڑتے ہیں
    خیر، اطراف میں خوشبوئے بہاراں بھی تو ہے

    کچھ نظر آتی نہیں شہر کی صورت ہم کو
    ہر طرف گردِ رہِ شاہسواراں بھی تو ہے

    حاکمِ وقت کو یوں بھی نہیں گوشِ فریاد
    اور پھر تہنیتِ نذر گزاراں بھی تو ہے

    ایسے آشوب میں کس طرح سے چُپ بیٹھا جائے
    خون میں تاب و تبِ حوصلہ داراں بھی تو ہے

    عرفانؔ صدیقی
     
  2. احسن عثمانی

    احسن عثمانی محفلین

    مراسلے:
    26
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Brooding
    واہ بہت عمدہ۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر