شفیق خلش ::::::اِسم تبدیلی سے کیا ہوتا ہے::::::Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین




غزل.
اِسم تبدیلی سے کیا ہوتا ہے
عیب کب اِس سے چھپا ہوتا ہے

اچھے اوصاف ہوں سب پر ظاہر
جُھوٹ بھی سب پہ کُھلا ہوتا ہے

بات بے بات ہو تقرار جہاں
جہل پہ جہل ڈٹا ہو تا ہے

باز گشت اپنی سماعت پہ گراں
دہنِ جاہل کا رَٹا ہوتا ہے

وہ بھی کیا شخص ہے محِفل میں، خلؔش !
مَیں ہی قابل ، پہ ڈٹا ہوتا ہے

شفیق خلش

 
آخری تدوین:
Top