ساتویں سالگرہ اُردومحفل کے چمکتے ستارے

زبیر مرزا

محفلین
sparkler.gif
السلام علیکم
اُردومحفل کے چمکتے ستارے جو نیٹ کی دنیا میں جھلملارہے ہیں اپنی سوچ خیالات اور خوبصورت
دھاگوں سے محفل کو روشن کرہے ہیں - چند جملے ان کی نذر​
(حصہ اول)
star.gif
مہ جبین آپا
نے محفل میں اپنی منفرد سوچ ، تجربے اور علم سے فراست سے​
مشرقی عورت کی عظمت کو اس کی عاجزی وانکساری کو روشناس کرایا ہے​
glitterstar.gif
تعبیر
کا ذوق آرائش اور فنکارانہ جمال ایک طرف تو تصویری سیکشن کو مالامال​
کرہا ہے دوسری جانب ان کی حاضرجوابی اور منفردسوالات محفلین کے انٹرویوز میں سب​
کو متاثر کرنے کا سبب ہیں​
glitterbluestar.gif
شمشاد
محفلین کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش خندہ پیشانی سے مراسلیت کے جوابات دیتے​
شمشاد بھائی ہر جانب چھائے نظرآتے ہیں - حس مزاح اور ہلکے پھلکے جملے ان کی شخصیت​
کو مزید دلکش بناتے ہیں​
yellow_orange_glitter_star_with_sil.gif
الف عین
ان کے بارے میں ہر خاص وعام بخوبی جان لیتا ہے کہ علم کے ساتھ عاجزی ان کا​
خاصہ ہے - اصلاح سخن کی ذمہ داری ہو یا داد سے حوصلہ افزائی ان کو موجود پایا گیا​
large_pink_purple_and_blue_glitter_.gif
ابن سعید
انھوں نے پرفکیشن ازم کو شکل عطا کی- کم پر سمجھوتا نہیں کرتے محنت اور​
شدیدمحنت کا درس اپنے کام سے دیتے نظرآتے ہیں​
 
نایاب

لائبریرین
sparkler.gif
السلام علیکم
اُردومحفل کے چمکتے ستارے جو نیٹ کی دنیا میں جھلملارہے ہیں اپنی سوچ خیالات اور خوبصورت
دھاگوں سے محفل کو روشن کرہے ہیں - چند جملے ان کی نذر​
large_pink_purple_and_blue_glitter_.gif
ابن سعید
انھوں نے پرفکیشن ازم کو شکل عطا کی- کم پر سمجھوتا نہیں کرتے محنت اور​
شدیدمحنت کا درس اپنے کام سے دیتے نظرآتے ہیں​
بلا شبہ بالکل درست لکھا ۔
محترم ابن سعید بھائی کی پیار بھری مخلص توجہ
کنکر کو ہیرا بن کر چمکنے پر مجبور کر دیتی ہے ۔
 
زبیر مرزا

محفلین
(حصہ دوئم)
large_pink_purple_glitter_star_with.gif
@نایاب ایک صاحب علم اورفنکار ہیں - محبت کو عام کرنے اور محفلین کی پذیرائی میں ان کا کوئی ثانی نہیں-
جو انداز بیان اللہ تعالٰی نے ان کو عطا فرمایا ہے کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے
thd35fb9b0.gif
@محمود احمد غزنوی انکساری کو نام دیا جاسکتا تو میں اسے محمود بھائی کا نام دیتا- جو مثبت سوچ اور ملک ومذہب سے ان
کی وابستگی ہے وہ قابل ستائش ہے-اُمید کے جو چراغ محمود بھائی نے روشن کیے ہوئے ہیں ان سے محفلین استفادہ حاصل کررہے ہیں
gif-gold-glitter-stars_21.gif
محب علوی ان صاحب کو لوگوں کو بڑھاوا دینے ، راستے دکھانے اور نئے خیالات
اور منصوبے پیش کرنے میں کمال حاصل ہے - ان کا ماننا ہے کہ ہر شخص میں صلاحیتیں ہیں ،
کوئی بھی ہنر سے خالی نہیں اور یہ مٹی میں سے موتی تلاش کرنے کے ماہرہیں - بڑے پہنچے ہوئے آدمی ہیں :) مجھے ان سے شدید اُلفت ہے-
 
زبیر مرزا

محفلین
large_green_glitter_star_with_silve.gif
چھوٹاغالبؔ اس بےباک اور بے ٹوک بات کہہ دینے والے نے اپنا ایک جداگانہ مقام بنایا ہے - اویس میں تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ
محبت کی چاشنی بھی وافر ہے -

891200clawlepto9.gif
حسیب نذیر گِل اس لاڈلے کی کیا بات ہے باادب ہے ، معصوم ہے اور بڑے شوق اورلگن سے محفل میں مراسلوں کے جوابات دیتا ہے
اس کی محفل میں موجودگی تازگی کا سبب بنتی ہے

large_pink_purple_and_blue_glitter_-1.gif
وارث بھائی شعروسخن کے راج دلارے ہیں محفل میں سب کے پیارے ہیں - وارث بھائی کے پاس جو شعر وسخن کا خزانہ اسے
عام کرنے میں ذرا بھی بخیل نہیں - اچھے کلام پر ان کی داد اور کسی دھاگے میں ان کا جواب آنا اعزاز سے کم نہیں ہوتا
 
زبیر مرزا

محفلین
Star1.gif
سیدہ شگفتہ بڑے وقار سے خاموشی سے دبے پاؤں آنا اور محفل پر گہرے اورمثبت نقوش مرتب کرنا ان سے کوئی سیکھے
اپنی تحریروں سے اور مراسلوں کے جوابات سے محفلین پر اپنا ذہانت کو منواتی ہیں

starpinkglitter.gif
مقدس ان کی ذمہ داری اور محنت اور محفل سے ان کی کمٹمنٹ کو ستائش اور رشک کی نظرسے دیکھا جاسکتاہے- سادہ اندازبیاں اور
بڑی رکھ رکھاؤ والی شخصیت ہے ان کی-
glitter-5-1.gif
ناعمہ عزیز
عائشہ عزیز
ان کی مثال تو ننھی پریوں سی ہے معصومیت اور سادگی سے بھرپور چہچاہتی یہ بہںیں محفل کا ماحول پاکیزہ بناتی ہیں

glitteropenstar.gif
تبسم انھوں نے محفل میں شائتگی اور احترام کو اپنے رویئے سے عام کیا ہے - بے حد با ادب اور نفیس شخصیت کی مالک ہیں
 
زبیر مرزا

محفلین
large_pink_glitter_star_with_silver_outline.gif
@شہزاد وحید کھرا اور بے لوث تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ اپنی دلکش شخصیت اور حاضرجوابی سے بھی​
محفل کو پُررونق بنا دیتا ہے - میرے لیے محفل کے ماحول کو سمجھنے میں شہزاد نے بہت تعاون کیا - منفی باتوں اور رویوں سے پاک​
اس مغل شہزادے سے مجھے خاص اُنس اس لیے بھی کہ اس کا تعلق میرے آبائی شہر سے ہے​
a9bb7594545f573741af8bc3a5d69b35.gif
@ظفری بھائی پرہم سوجان سے فدا ہیں وہ کسی سلیبرٹی کی طرح آتے ہیں چند باتیں کہتے ہیں اور اپنی ذہانت اور دلکش شخصیت سے​
مسحور کرکے چلے جاتے ہیں- ظفری کا اعلٰی ذوق اور منفرد انداز ان کو ممتاز کرتا ہے​
57-1.gif
@نبیل بھائی اگرموڈ میں ہوں تو ان سی حس مزاح کم لوگوں میں ہے مجھے اس کی جھلک​
اپنے ایک فلمی دھاگے میں دیکھنے کو ملی تھی :) نبیل بھائی نے محفل کے ماحول کو اتنا آرام دہ​
اور اپنائیت سے بھرپوربنایا ہے کہ ہر نئے آنےوالے کو ذرا بھی اجنبیت محسوس نہیں ہوتی​
 
زبیر مرزا

محفلین
large_pink_purple_and_blue_glitter_.gif
محمد احمد
انجمن آرائی اور بذلہ سنجی ان کی اہم خصوصیات ہے - سنجیدہ موضوعات پر سیرحاصل تبصرے اور دوستانہ رویہ احمد کو ہردلعزیز
بناتا ہے - نہایت محتاط اور اچھی تحریر لکھنے پر مکمل عبور رکھتے ہیں
starpinkglitter.gif
محمدبلال اعظم
باادب اور تعمیری سوچ کے حامل بلال محفل میں اپنی صلاحیتوں اور شوق سخن کی بدولت سراہے جاتے ہیں
starblueglitter.gif
سید تراب کاظمی
دریائے مہران سی سبک روانی کشش اور کشادہ دل سید سائیں میں باخوبی دیکھی جا سکتی ہے - لہجے کی مٹھاس اور سادگی
ان کی تحریروں سے نمایا نظرآتی ہے
 
زبیر مرزا

محفلین
2j1sqqp.gif
یوسف ثانی حاضر جوابی کے اُستاد پُرمزاح جملوں سے محفل کو زعفران زار بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں
یوسف بھائی کی فہم وفراست ان کی تحریروں سے جھلکتی ہے -
large_green_glitter_star_with_silve.gif
فاتح بڑی باغ وبہار شخصیت رکھتے ہیں ان کے تیکھے اور منفرد جملے چہرے پر مسکراہٹ لے آتے ہیں
شعروسخن کے موڈ میں ہوں تو اپنے منفرد اور لاجواب ذوق سے محفل کی رونق بڑھاتے ہیں
Purple-Pink-Stars-Glitter.gif
مزمل شیخ بسمل وہ آیا اُس نے دیکھا اُس نے شعروسخن کا قلعہ اور باذوق احباب کا دل فتح کرلیا- انداز سخن سے
شاعرمیں ناموری اور ان کی شہرت کے آثارنمایاں ہیں
 
فاتح

لائبریرین
فاتحبڑی باغ وبہار شخصیت رکھتے ہیں ان کے تیکھے اور منفرد جملے چہرے پر مسکراہٹ لے آتے ہیں
شعروسخن کے موڈ میں ہوں تو اپنے منفرد اور لاجواب ذوق سے محفل کی رونق بڑھاتے ہیں
یہ جملہ پڑھ کر ہمیں بخوبی اندازہ ہو گیا کہ ابھی آپ ہمیں جانتے ہیں۔۔۔ ہم اور باغ و بہار۔۔۔ یہ تو آپ دشمنانِ رو سیاہ و حاسدانِ بد سے پوچھیے کہ کس قدر باغ و بہار ہیں ہم۔۔۔ ہاہاہاہا
 
زبیر مرزا

محفلین
یہ جملہ پڑھ کر ہمیں بخوبی اندازہ ہو گیا کہ ابھی آپ ہمیں جانتے ہیں۔۔۔ ہم اور باغ و بہار۔۔۔ یہ تو آپ دشمنانِ رو سیاہ و حاسدانِ بد سے پوچھیے کہ کس قدر باغ و بہار ہیں ہم۔۔۔ ہاہاہاہا
فاتح آپ کے ایک دوست سے آپ کی بہت تعریف سنی ہے سو جو کہا ان کا بھی اس میں عمل دخل جانیے گا- ویسے آپ کا دوٹوک اورکھرا لہجہ
شاید کچھ لوگوں کو خائف کرتا ہوگا :)
 
فاتح

لائبریرین
فاتح آپ کے ایک دوست سے آپ کی بہت تعریف سنی ہے سو جو کہا ان کا بھی اس میں عمل دخل جانیے گا- ویسے آپ کا دوٹوک اورکھرا لہجہ
شاید کچھ لوگوں کو خائف کرتا ہوگا :)
ہمارے دوست اور ہماری تعریف؟؟ ممکن تو نہیں مگر آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں۔ یا شاید وہ دوست نہ ہوں گے ہمارے ہاہاہا
 
large_green_glitter_star_with_silve.gif
چھوٹاغالبؔ اس بےباک اور بے ٹوک بات کہہ دینے والے نے اپنا ایک جداگانہ مقام بنایا ہے - اویس میں تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ
محبت کی چاشنی بھی وافر ہے -

891200clawlepto9.gif
حسیب نذیر گِل اس لاڈلے کی کیا بات ہے باادب ہے ، معصوم ہے اور بڑے شوق اورلگن سے محفل میں مراسلوں کے جوابات دیتا ہے
اس کی محفل میں موجودگی تازگی کا سبب بنتی ہے

large_pink_purple_and_blue_glitter_-1.gif
وارث بھائی شعروسخن کے راج دلارے ہیں محفل میں سب کے پیارے ہیں - وارث بھائی کے پاس جو شعر وسخن کا خزانہ اسے
عام کرنے میں ذرا بھی بخیل نہیں - اچھے کلام پر ان کی داد اور کسی دھاگے میں ان کا جواب آنا اعزاز سے کم نہیں ہوتا
زبیر بھائی یہ آپ نے کیا ظلم ڈھا دیا۔اوپر نیچے دو بابے اور درمیان میں معصوم:)
 
یوسف-2

محفلین
2j1sqqp.gif
یوسف ثانی حاضر جوابی کے اُستاد پُرمزاح جملوں سے محفل کو زعفران زار بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں
یوسف بھائی کی فہم وفراست ان کی تحریروں سے جھلکتی ہے -
:aadab: زحال مرزا بھائی ! یہ تو آپ کا حسن نظر اور آپ کی ذرہ نوازی ہے، ورنہ ع
کہاں میں، کہاں یہ مقام اللہ اللہ
 
یوسف-2

محفلین
زبیر بھائی یہ آپ نے کیا ظلم ڈھا دیا۔اوپر نیچے دو بابے اور درمیان میں معصوم:)
گل بھائی! دونوں بابے الگ الگ اقسام کے ہیں۔ چھوٹا غالب، بابا بلیک شپ والے ”بابے“ ہیں اور محمد وارث، بابا مجھے معاف کرو، میں (ادب کے) نشے (میں چور) ہوں والے بابے ہیں۔ :D
 
یہ جملہ پڑھ کر ہمیں بخوبی اندازہ ہو گیا کہ ابھی آپ ہمیں جانتے ہیں۔۔۔ ہم اور باغ و بہار۔۔۔ یہ تو آپ دشمنانِ رو سیاہ و حاسدانِ بد سے پوچھیے کہ کس قدر باغ و بہار ہیں ہم۔۔۔ ہاہاہاہا

یار تم کبھی بھی خوش نہ ہونا ، اگر زحال مرزا مجھ سے پوچھ بھی لیتا تو خدارا اس سے زیادہ تعریفیں کرنا ممکن نہ ہوتا اور اتنا اچھا جچا تلا اور بغیر جانے عمدہ تبصرہ کرنا یقینا زحال کی کہنہ مشقی کا پتہ دیتا ہے۔

میں تائید کرتا ہوں کہ زحال مرزا نے جو لکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تقریبا سچ لکھا ہے۔ :sneaky: ہاہاہاہا سنجیدگی سے :)
 
ہمارے دوست اور ہماری تعریف؟؟ ممکن تو نہیں مگر آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں۔ یا شاید وہ دوست نہ ہوں گے ہمارے ہاہاہا

فاتح ، اب دوستوں کے لیے کبھی کبھار جھوٹ بولنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہوتا ویسے بھی اگر دوست اتنا بھی نہ کریں تو ان کا فائدہ کیا بقول شخصے :)
 
فاتح

لائبریرین
فاتح ، اب دوستوں کے لیے کبھی کبھار جھوٹ بولنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہوتا ویسے بھی اگر دوست اتنا بھی نہ کریں تو ان کا فائدہ کیا بقول شخصے :)
مجھے ذرا پتا تو بتاؤ ان شخصے صاحب کا کہ جن نے جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔۔۔ بچپن سے سنتے آ رہے ہیں اس شخصے کے اقوالِ غیر زریں لیکن لاکھ کوشش کے باوجود آج تک کوئی اتا پتا نہیں اس کا
 
مجھے ذرا پتا تو بتاؤ ان شخصے صاحب کا کہ جن نے جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔۔۔ بچپن سے سنتے آ رہے ہیں اس شخصے کے اقوالِ غیر زریں لیکن لاکھ کوشش کے باوجود آج تک کوئی اتا پتا نہیں اس کا

یار میرا بچپن تو بہت اچھا گزرا شخصے کے حوالے سے کہ میں اسے کوئی بڑا ہی گیانی اور مہان شخص سمجھتا رہا ۔ :sneaky:

تمہارے جیسے کسی "شیانے" نے میری خوش فہمی ختم کرکے میرا بھی جینا دوبھر کر دیا۔

میں تو شخصے کے ساتھ ساتھ دانا اور سیانے بھی ڈھونڈ رہا ہوں جن کے نام پر لوگوں نے ساری کہانیاں اور حکایتیں خراب کر رکھی ہیں۔
 
Top