ايک اور امريکی منصوبہ

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


http://s23.postimg.org/sohjsxkzv/Gomal_Zam_Dam.jpg



امریکی اعانت سے مکمل ہو نیوالا گومل زام ڈیم توانائی و آبپاشی کیلئے پانی
اور فاٹا میں سیلاب سے تحفظ فراہم کرے گا



اسلام آباد،( ۱۲ ستمبر ۲۰۱۳ء) ___ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف اور چیئرمین واپڈا سید راغب شاہ کے ہمراہ آج گومل زام ڈیم منصوبے کی تکمیل کی ستائش کی۔ اس ڈیم سے علاقے میں بجلی کی سپلائی میں اضافہ، زرعی زمینوں کی آبپاشی اور جنوبی وزیرستان کے علاقے کو موسمی سیلاب سے تحفظ حاصل ہو گا۔

اس موقع پرسفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ گومل زام ڈیم ہائیڈروپاور اسٹیشن کی تکمیل اور نئی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب اہم کارنامے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اشتراک کے ذریعے بجلی کی پیداوار بڑھانے اور اس شعبے میں طویل مدتی خود کفالت کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہا ہے۔

حکومت امریکہ نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کے توسط سے کثیر المقاصد گومل زام ڈیم منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے ۹۷ ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے میں واقع یہ ڈیم ۲۷۰۰۰۰ لوگوں کو بجلی مہیاکرتا ہے، زندگیوں کیلئے خطرہ بننے والے تباہ کن سیلابوں سے تحفظ فراہم کرتا اور علاقے کے گھروں اور کسانوں کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کا کام دیتا ہے۔ گومل زام ڈیم اس وقت۱۴۰۰۰۰ ہیکٹر میٹر پانی ذخیرہ کرتا ہے جس سےموسمی سیلاب کے خطرے سے دوچار ڈیرہ اسمٰعیل خان اورٹانک کے علاقوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس ڈیم سے ۷۷۰۰۰ایکڑ زرعی اراضی کو آبپاشی کیلئے پانی ملےگاجس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گےاور خطےمیں لگ بھگ ۳۰ ہزار کاشتکار خاندانوں کی آمدنیوں میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم امریکہ کی حکومت اور عوام کی جانب سے ملنے والی اعانت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہم مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

امریکی حکومت اکتوبر ۲۰۰۹ء سے لے کر اب تک ملک میں مجموعی طور پر کم وبیش ۲۴۳۰۰۰ ہیکٹر زمین کو سیراب کرنے کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرچکی ہے۔امریکہ گومل زام ڈیم سے فراہم ہونے والی توانائی کے ساتھ ۲۰۰۹ء سےلے کر اب تک ایسے منصوبوں پر کام کرچکا ہے جن سے پاکستان میں بجلی کے گرڈ میں ایک ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہوا جو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ لوگوں کو بجلی مہیا کرنے کیلئے کافی ہے۔




فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s13.postimg.org/x6s2maxo7/Urdu_syria.jpg
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


http://s10.postimg.org/hgpjxx3xl/Jamshoro.jpg


جامشورو میں امریکی حکومت کے منصوبے سے 43 لاکھ پاکستانیوں کو بجلی کی فراہمی


اسلام آباد ( ۲۶ستمبر ۲۰۱۳ء)___ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے جامشورو تھرمل پاور اسٹیشن کا دورہ کیا، جسے حال ہی میں 19٫3 ملین ڈالر کی امریکی معاونت سے جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے- جامشورو تھرمل بجلی گھر قومی گرڈ میں اب 270 میگا واٹس کی اضافی بجلی فراہم کرے گا، جو قریباً 4٫3 ملین پاکستانیوں کو بجلی فراہم کرنے کے لئے کافی ہے- امریکی سفیر رچرڈ اولسن، کراچی میں امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین، امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ ) کے مشن ڈائریکٹر گریگوری گوٹلیب اور امریکی حکومت کے دیگر سینئر حکام کے جامشورو تھرمل بجلی گھر کے دورے سے بجلی کے سرکاری اداروں کو بہتر بنانے کے امریکی حکومت کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے- جینکو ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او سلطان ظفر، جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او انور بروہی اور حکومت پاکستان کے دیگر نمائندوں نے امریکی وفد کے ساتھ جامشورو تھرمل پاور اسٹیشن کا دورہ کیا-

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے لئے امریکہ کا عزم طویل المدتی اور مثبت نتائج پر مبنی ہے- امریکہ اور پاکستان باہم مل کر ملک کی ترقی کے لئے جس طرح پیش رفت کررہے ہیں جامشورو اس کی صرف ایک مثال ہے- امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ ہم مل کر پاکستان کے توانائی کے بحران کو حل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور ہم مل کر ایک ایسا اشتراک قائم کررہے ہیں جو پاکستان کے لوگوں کے لئے مفید ہو-

امریکہ نے جامشورو تھرمل پاور اسٹیشن کی بحالی کے لئے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ ) کے توسط سے 19٫3 ملین ڈالر فراہم کئے ہیں- 150 میگا واٹس بجلی تیار کرنے کی صلاحیت کا حامل یہ پلانٹ جس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا کام جون 2010 میں شروع ہوا تھا، موخر مرمت و دیکھ بھال اور ایندھن کی کم استعداد کی وجہ سے اپنی صلاحیت کھو بیٹھا تھا- مرمت کا کام منصوبے کے اہداف سے تجاوز کرگیا اور نتیجتاً اب مجموعی طور پر 270 میگا واٹس کا پاکستان کے قومی الیکٹریکل گرڈ میں اضافہ ہوگیا ہے-

جامشورو کے علاوہ، امریکی حکومت امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ ) کی معرفت تربیلا ہائیڈرو پلانٹ کے ساتھ ساتھ مظفر گڑھ اور گدو میں تھرمل پلانٹس کی بحالی کے لئے تعاون کررہی ہے- امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ ) نے گومل زام ڈیم اور ست پارہ ڈیم کے لئے بھی فنڈز فراہم کئے ہیں- مشترکہ طور پر ان منصوبوں نے پاکستان کے قومی الیکٹریکل گرڈ میں ایک ہزار میگا واٹس کا اضافہ کیا ہے ، جو 16 ملین پاکستانی شہریوں کو بجلی فراہم کرنے کے لئے کافی ہے- امریکی حکومت توانائی کے شعبے میں بہتر نظم و نسق اور پالیسی اصلاح کے لئے بھی متواتر تعاون کررہی ہے-

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top