اوگرا کی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 پیسے کم کرنے کی سفارش

جاسم محمد

محفلین
اوگرا کی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 پیسے کم کرنے کی سفارش
ویب ڈیسک جمعرات 30 جنوری 2020
1971286-petrolxx-1580384064-632-640x480.jpg

قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری حکومت دے گی اور اس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔ فوٹو: فائل


اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت توانائی کو بھیج دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے ج
 
اچھا وہ کپڑا ملوں والے سیٹھوں کا قصہ جنھوں نے ڈھائی روپے گز کپڑے پر ڈھائی فیصد رعایت دے کر حاتم طائی کی قبر پر لات ماری تھی اور وہ بے چارہ بلبلاتا ہوا انشاجی کے حضور پہنچ گیا تھا؟ نہیں وہ ہم نے نہیں پڑھا۔ کیا تھا قصہ؟
 

یاقوت

محفلین
دھت تیرے کی۔

کر دیا پھر حاتم طائی کو بے قرار، مار دی اس کی قبر پر ایک اور لات!
حضرت لات والے محاورے پرانے ہوئے انہوں نے تو پورا مزار ہی مسمار کر ڈالا۔۔;)
اور حاتم کی روح تو اب یہ کہتی پھر رہی ہے۔۔۔۔۔۔
نہ کہیں جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا۔
 
Top