اوپن سورس ووٹنگ سافٹوئیر

محمدصابر

محفلین
Open Source Digital Voting Foundation (OSDV) نے prototype election system کے سورس کوڈ کو پبلک کر دیا ۔ 2006ء میں شروع ہونے والے اس Trust the Vote پراجیکٹ کو جامع اور اوپن سورس بنانے کے لئے آٹھ سالہ روڈ میپ بنایا تھا۔ اس میں جس سسٹم کو لائسنس کے لئے پیش کیا جائے اس میں ووٹر رجسٹریشن کمپونینٹ، ووٹ ڈالنے والے ووٹنگ ڈیوائسز اور الیکشن مینجمنٹ سسٹم ( جو کہ بیلٹ بنانے ، الیکشنز کی ایڈمنسٹریشن اور ووٹوں کی گنتی جیسے کاموں کرتا ہے) شامل ہیں۔
لیکن ابھی جو کوڈ ڈاؤنلوڈ کے لئے رکھا گیا ہے وہی مکمل سسٹم کا کچھ ہی حصہ ہے۔ جسے مکمل کرنے کے بعد جلد ہی شائع کر دیا جائے گا۔ اورآڈٹنگ کے لئے کوڈ ابھی لکھا جانا ہے۔
یاد رہے کہ اس کے ہارڈ ویئر آپریشنز کے لئے لینکس کو استعمال کیا گیا ہے اور الیکشن مینیجمنٹ سسٹم روبی آن ریلز پر مشتمل ہے۔
 
Top