اوپن آفس میں پی ڈی ایف خواص تبدیل کرنا

مہوش علی

لائبریرین
اوپن آفس میں ڈاکومنٹ کو پی ڈی ایف میں تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہے۔

لیکن ہوا کچھ یوں کہ میں نے وہ پی ڈی ایف فائلز جب دوسروں کو بذریعہ ای میل ارسال کیں تو اُن میں سے کچھ انہیں کھولنے سے قاصر رہے۔

لگتا ہے کہ اوپن آفس کا پی ڈی ایف انجن ایکروبیٹ ریڈر کا جدید ترین ورژن استعمال کرتا ہے۔ چنانچہ وہ لوگ، جن کے پاس ایکروبیٹ ریڈر کا پرانا ورژن موجود ہے، وہ ان پی ڈی ایف فائلز کو نہیں کھول پاتے۔

کیا یہ ممکن ہے کہ اوپن آفس میں پی ڈی ایف کے ان خواص کو تبدیل کیا جا سکے؟

شکریہ۔
 

دوست

محفلین
مجھ پر بھی اس خاصیت کا انکشاف پچھلے دنوں ہوا ہے۔ میں یونی کوڈ اردومیں لکھنے کے بعد اسے اوپن فارمیٹ اور پی ڈی ایف میں محفوظ کرتا ہوں ۔ (یہ سارا کام اوپن آفس کے جدید ترین ورژن پرہوتاہے)۔ پی ڈی ایف کو دیکھنے کے لیے البتہ میں ایکروبٹ کی جگہ فاکسی ریڈر استعمال کرتا ہوں ۔ اس کا بی ٹا ورژن میرے پاس ہے جو تمام فائلز جو اوپن آفس میں بنائی گئی ہیں کو بخوبی دکھاتاہے۔ مجھ پر بھی اس خاصیت کا انکشاف پچھلے دنوں ہوا ہے۔ میں یونی کوڈ اردومیں لکھنے کے بعد اسے اوپن فارمیٹ اور پی ڈی ایف میں محفوظ کرتا ہوں ۔ (یہ سارا کام اوپن آفس کے جدید ترین ورژن پرہوتاہے)۔ پی ڈی ایف کو دیکھنے کے لیے البتہ میں ایکروبٹ کی جگہ فاکسی ریڈر استعمال کرتا ہوں ۔ اس کا بی ٹا ورژن میرے پاس ہے جو تمام فائلز جو اوپن آفس میں بنائی گئی ہیں کو بخوبی دکھاتاہے۔ اس کا ربط یہ ہے۔ شاید کسی کام آجائے۔
http://195.241.84.246/zdnet/dlweek0547/foxitreader.exe
 

جیسبادی

محفلین
پ‌ڈ‌ف بنانے کا ایک دیسی ٹوٹکا یہ ہے:

ایک پرنٹر ڈرائیور نصب کرو جو "پرنٹ ٹو فائل" کرتا ہو۔ اس کیلئے adobe سے ڈرائیور انسٹالر لادا جا سکتا ہے یا کسی دوسرے پرنٹر کا ڈرائیور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے adobe کی سائٹ سے ADOBE.PPD نامی فائل لادو اور یہ فائل اس ڈرائیور کو نصب کرتے وقت یا بعد میں پراپرٹیز میں ڈالی جائے۔ یہ کرنا ضروری ہے، ورنہ نتائج خراب ہونگے۔ یہ کام تھوڑا سا پچیدہ ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے ہمت مت ہارو اور بار بار کوشش کرتے رہو۔ اب آپ کسی بھی عملیات سے PS پوسٹ سکرپٹ فائل پرنٹ کر سکتے ہو۔
یہ فائل PPD files کے سیکشن میں ‭PPD Files: Adobe‬ کے نام سے ہو گی۔

http://www.adobe.com/support/downloads/product.jsp?product=44&platform=Windows



PS فائل کو پ‌ڈ‌ف میں بدلنے کیلئے "گھوسٹ سکرپٹ "اور "گھوسٹ گَم " لاد کر نصب کرو۔ اب GSView کے اندر سے pdfwrite کے زریعہ کام ہو سکتا ہے۔
http://www.cs.wisc.edu/~ghost/‎
 

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ جیسبادی صاحب۔
میں یہ دیسی ٹوٹکا آزما چکی ہوں اور تیر بہدف ثابت ہوا۔
مگر ایک بہت بڑی پرابلم جو اس طریقے میں پیش آ رہی ہے، وہ یہ ہے کہ یہ ٓActive Hyperlinks نہیں دکھاتا ہے۔

مثلاً اگر میں www.urduwebs.org لکھوں تو یہ اسکا مردہ لنک دے گا (اگرچہ کہ رنگ نیلا ہی ہو گا)۔

کیا اس کا کوئی حل نکل سکتا ہے؟

شکریہ۔
 
Top