اور فیض نستعلیق کیا اوپن فونٹ ہے؟اوپن ہے تو رجسٹرڈ کیوں نہیں ملتا؟

ذیشان رسول

محفلین
اورفیض کا کشیدہ ورژن کب آئے گا یا کسی نے کام ہی نہیں کیا کہ یونیکوڈ کے طور پر یعنی ویب پر بھی چل سکے ۔
اگر اسکا کشیدہ ورژن نہیں آیا تو اس پر کام کیسے کرنا ہے ۔ فونٹ کرئٹر میں کوئی بھائی مدد کرئے۔ کہ اس کے غیر کشید ہ گلف پر کشیدہ گلف پیسٹ کرنے سے کام ہو جائے گا یا پرابلم آئے گا۔
اگر فیض کا کشید ہ ورژن آیا ہے تو بتا ئیں۔
 
ذیشان رسول

محفلین
بڑی خوش خبری ہے کہ اب فیض کشیدہ پر بھی کام ہو رہا ہے۔
اصل میں فی الحال مجھ ناقص العقل کی رائے میں تو خطاطی سے قریب فیض فونٹ ہی ہے۔
القلم والے واقعی ہی کام کر رہے ہیں۔
 
ذیشان رسول

محفلین
کسی طرح یہ پتہ نہیں چل سکتا کہ یہ کشیدہ فونٹ کب تک آجائے گا۔
تاکہ ان پیج سے ہم جان چھڑالیں۔
 
arifkarim

معطل
کسی طرح یہ پتہ نہیں چل سکتا کہ یہ کشیدہ فونٹ کب تک آجائے گا۔
تاکہ ان پیج سے ہم جان چھڑالیں۔
ہاہاہا۔ بنے گا تو آئے گا نہ۔ اسکی سورس فائلیں جمیل نستعلیق ٹیم کے پاس موجود ہیں لیکن اسپر کام کیلئے بہت سا وقت اور تجربہ چاہئے۔ جو اب موجود نہیں ہے۔
 
ذیشان رسول

محفلین
ہ
ہاہاہا۔ بنے گا تو آئے گا نہ۔ اسکی سورس فائلیں جمیل نستعلیق ٹیم کے پاس موجود ہیں لیکن اسپر کام کیلئے بہت سا وقت اور تجربہ چاہئے۔ جو اب موجود نہیں ہے۔
یہ جمیل نستعلیق والے اس کی سورس فائلیں نہیں دیتے کہ کوئی اسکا کشیدہ ورژن بنا لے یا سورس فائلز کے بغیر کشید ہ فونٹ نہیں بن سکتا؟
اور یہ جمیل نستعلیق بھائی کدھر ملتے ہیں ان کی منت کرتے ہیں کہ یا ر یا تو بنا ئو یا مجھے سورس دو۔ میں بنا کے دیکھاتا ہوں
 
آپ حوصلہ رکھیں۔ القلم فارم پر یہ کام جلد شروع ہونے والا ہے۔
 
ذیشان رسول

محفلین
آپ حوصلہ رکھیں۔ القلم فارم پر یہ کام جلد شروع ہونے والا ہے۔
واہ واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں تو خوشی سے ناچ رہا ہوں اپنے گدھوں سمیت کہ اتنا پیارا کام کا فونٹ شروع ہونے والا ہے۔
یہ کشیدہ ہو گا تو ہر یونیکوڈ سپورٹڈ جگہ استعمال کریں گے۔
ویسے اس میں کچھ کشیدہ الفاظ کم ہیں کیا کوئی ان کا بھی کام کرے گا یا نہیں؟
ویسے کسی بھائی کو اس کے طریقہ کار کے بارے میں پتہ ہے تو شئیر کرے تاکہ ہم جیسے نئے آنیوالوں کے علم میں اضافہ ہو جائے
 
arifkarim

معطل
واہ واہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔میں تو خوشی سے ناچ رہا ہوں اپنے گدھوں سمیت کہ اتنا پیارا کام کا فونٹ شروع ہونے والا ہے۔
یہ کشیدہ ہو گا تو ہر یونیکوڈ سپورٹڈ جگہ استعمال کریں گے۔
ویسے اس میں کچھ کشیدہ الفاظ کم ہیں کیا کوئی ان کا بھی کام کرے گا یا نہیں؟
ویسے کسی بھائی کو اس کے طریقہ کار کے بارے میں پتہ ہے تو شئیر کرے تاکہ ہم جیسے نئے آنیوالوں کے علم میں اضافہ ہو جائے

جی اسپر بھی کام ہوگا۔
 
ذیشان رسول

محفلین
چلو ایک گاہک تو ملا ۔۔۔ آپ اس کے کتنے پیسے دینگے :)
شاکر صاحب فن کی تو کوئی قیمت نہیں ہوتی۔یہ نستعلیق زبان پر بڑا احسان ہو آپ لوگوں کا۔باقی بن جائے پیسے کا بھی اللہ بندوبست کرے گا۔اگر اس کے غیر کشیدہ بھی کشیدہ ہوگئے اور اس فونٹ کا توازن بھی ٹھیک ہو گیا۔تو کورل 7 جو یونیکوڈ سپورٹ ہے اسکی وجہ سےپبلشنگ والے اس کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔
بس آپ اس کی خامیاں دور کردیں۔پھر لوگوں کو کشیدہ فونٹ بھی امپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔کیونکہ اب اس فونٹ کی شیدید ضرورت محسوس ہوتی ہے۔جو خطاطی کے بھی قریب ہو۔
ویسے آپ بہتر جانتے ہو۔
 
ذیشان رسول

محفلین
نوری کی جگہ اب تک کوئی فونٹ نہ لے سکا اس کی سادہ سی وجہ جو مجھ ناقص العقل کی سمجھ میں آئی ہے۔وہ یہ ہے کہ اس کا توازن نہ ہونا ۔
مثلا ہر گھیرے والا لفظ اور ہر مر قبر وغیر ہ صرف ایک پوائنٹ تما م لفظوں سے نیچے جانا چاہیے اور لفظ۔۔ کی۔۔۔ اس کا سٹارٹ سرا تبدیل کر دیں کیونکہ۔۔ کی۔۔۔ بہت برا لکھا گیا ہے اور اس کے سرے کا بہت زیادہ جھکا ئو ہے۔
اور کئی ایسے لفظ جن کو کشیدہ ہونا چاہیے لیکن وہ نہ ہو سکے ۔جب کہ اشتہار بنانے والے کو یا نستعلیق ڈیزائننگ کرنے والے کو کئی جگہ کشیدہ لفظ کی ضرورت پڑتی ہے لیکن وہ کشیدہ نہیں ہوتا۔اگر ان پر غور کر لیا جائے تو یہ ایک یقیناً شاہکار فونٹ ہوگا۔مثلا جھنگ کتنا خوبصورت لگتا ہے جب کشیدہ لکھتے ہیں۔اور کوئی بندہ لفظ جنگ لکھے تو فیض میں کشش ہے ہی نہیں اب جنگ کتنا برا لگے گا۔امید ہے ایک ہی مثال کافی ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ذیشان یہ ساری باتیں ہمارے زیر غور ہیں اور ان پر بڑے زورو شور سے کام ہو رہا ہے
آپ دعا کرتے رہیں اور اگر کسی طور ہمارا ہاتھ بٹانا چاہیں تو اپنے باربردی کے جانوروں سمیت آجائیں
:)
 
Top