اور دھوئیں ہی نکل گئے

رباب واسطی

محفلین
ایک برخوردار نے قسط وار ڈرامے کا ایک سکرپٹ مجھے بھجوایا
سچی بات ہے میں نے شوقیہ فنکار سمجھ کر کئی دنوں تک توجہ ہی نہیں دی کیونکہ بہت سے اناپ شناپ سکرپٹ نظر سے گزر چکے تھے۔کل رات پڑھنے کو کچھ نہیں تھا تو ورق گردانی شروع کی۔ایسا مکمل، جامع اور ٹیلی ڈرامہ کی ضروریات پورا کرتا سکرپٹ کبھی نظر سے نہیں گزرا
وہ جو کہتے ہیں کہ دھوئیں نکل گئے توواقعی دھوئیں ہی نکل گئے
کہانی،کردار،مکالمے،سچو ایشنز اتنے زور دار کہ میں نے سکرپٹ مکمل کرتے ہی فون کیا، مبارکباد دی اور اپنے تئیں بڑے پن کا ثبوت دیتے ہوئے اُسی وقت چند ایسے لوگوں کے نام اور فون نمبرز لکھوا دیے کہ جو پاکستان میں ڈرامے کے ،،مامے اور مامیاں،، جانے جاتے ہیں
لڑکے نے سبھی فون نمبر لکھنے کے بعد مودبانہ عرض کیا کہ ،،سر کسی اور کا نمبر دیں، یہ سب اس سکرپٹ کو ری جیکٹ کر چکےہیں!،،

ایک بار پھر دھوئیں نکل گئے!!!

Iqbal Hasan
 
Top